چنگن M9 اور کاروان کی قیمتیں سامنے آ گئیں!

0 1,889

15 ستمبر 2018ء – ماسٹر موٹرز، چنگن آٹوموبائلز کے تعاون سے، آج باضابطہ طور پر دو گاڑیاں جاری کرتا ہے؛ M9 – ایک پک اپ اور کاروان – ایک MPV۔

ماسٹر موٹرز اور چنگن نے M9 کی قیمت 9,19,000 روپے اور کاروان کی 9,99,000 روپے رکھی ہے اور یہ گاڑیاں اب کراچی اور لاہور کی ڈیلرشپس کو فراہم کردی گئی ہیں۔

دونوں گاڑیاں ایک جیسا 1000cc انجن رکھتی ہیں جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشنن رکھتا ہے اور 6000 rpm پر 68 hp اور 4800 rpm پر 92 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ ذیل میں M9 اور کاروان کی تکنیکی خصوصیات کے ساتھ تصاویر منسلک ہیں:

کاروان:

Karvaan PW8

Karvaan PW2

karvaan PW (1)

Karvaan PW3

Changan Karvaan

Changan vehicles

M9 پک اپ:

m93

m92 pick up2

M9

Changan vehicles

اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ ادارہ تین گاڑیاں جاری کر رہا ہے، البتہ برانڈ مینیجر چنگن موٹرز کے مطابق ایک اور 1000cc پک اپ – M8 دسمبر 2018ء میں لانچ کی جائے گی۔

انٹرنیشنل انجینیئرنگ اینڈ مشینری ایشیا ایکسپو 2018ء میں PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے سی ای او دانیال ملک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ چنگن مصنوعات مقامی آٹو انڈسٹری میں بہتر کارکردگی دکھائیں گی کیونکہ یہ وہ کافی خصوصیات کے ساتھ اور معقول قیمت میں اچھی گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔

چنگن آٹوموبائل ایک چینی آٹومیکر ہے اور چین میں اعلیٰ SUVs اور سیڈانز بنانے کے لیے معروف ہے۔ مزید برآں، کمپنی مقامی آٹو انڈسٹری میں 100 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ البتہ جب سیڈان متعارف نہ کروانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو سی ای او نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لیے تمام تر خصوصیات سے لیس بالکل نئی SUV جاری کریں گے اور وہ بھی سیڈان کی قیمت میں – لوگ ایک سیڈان کی قیمت ادا کرکے SUV چلانے کا لطف اٹھا پائیں گے۔

تو ان دو نئے اضافوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

جدید گاڑیوں اور ان کی قیمتوں کے بارے میں جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.