ڈاٹسن گو+ نظر آ گئی، تصاویر دیکھیں!

0 538

ہمارے ایک ساتھی پاک ویلر کو ڈاٹسن گو+، ایک مرتبہ پھر، نظر آ گئی ہے۔

گزشتہ سال یہ خبر کافی پھیلی ہوئی تھی کہ گندھارا نسان براؤن فیلڈ اسٹیٹس ملنے کے بعد پاکستان میں نسان گو اور گو+ لانچ کرے گا۔ اس کے بعد گزشتہ سال دونوں گاڑیوں کو کراچی میں تجرباتی سفر کرتے دیکھا گیا، اور اب ایک مرتبہ پھر اس MPV ڈاٹسن گو+ کو دیکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کمپنی اس کی جلد لانچنگ کی خبروں کو سچ ثابت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق نسان پاکستان میں اس MPV کا 2019ء ماڈل لانچ کرے گا۔

نظر آنے والی ڈاٹسن گو+ ذیل میں دیکھیں:

ڈاٹسن گو+ ایک MPV ورژن ہے اور ڈاٹسن گو کا جڑواں ماڈل ہے۔ یہ فائیو-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس 1.2 لیٹر تھری-سلینڈر پیٹرول انجن رکھتی ہے، جو 5,000 rpm پر 67bhp اور 4,000rpm پر 104Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

ڈاٹسن گو+ کا بہترین ویریئنٹ پاور اسٹیئرنگ اور مینوئل سینٹرل لاکنگ، ویل کورز، باڈی کے رنگ کے بمپرز، فرنٹ پاور ونڈوز اور HVAC سسٹم کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 7 نشستیں ہیں اور پیمائش 3,995 ملی میٹر لمبائی، 1,635 ملی میٹر چوڑائی، 1,458 ملی میٹر اونچائی ہے۔

پاکستان میں یہ ہونڈا BR-V کی براہِ راست مقابل ہوگی۔ اس وقت یہ گاڑی مختلف ممالک میں دستیاب ہے جن میں انڈونیشیا، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ دیکھتے ہیں پاکستان میں یہ کب پیش کی جاتی ہے۔ تب تک جدید گاڑیوں کی لانچ اور ان کے جائزے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.