کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی ڈرائیونگ کے دوران کون سا چینل زیادہ سنتے ہیں؟
ایک عام تصور یہ ہے کہ آجکل لوگ ڈرائیونگ کے دوران ریڈیو نہیں سنتے لیکن یہ بالکل بھی حقیقت نہیں ہے، کئی لوگ ایسے ہیں جو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ڈرائیونگ کے دوران اب بھی ریڈیو چینل سنتے ہیں۔ 2017ء میں PakWheels.com نے ایک انڈسٹری سروے کیا تاکہ صنعت کے کرتا دھرتا جان سکیں کہ لوگ ان کے برانڈز، مصنوعات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور مقامی آٹوموبائل صنعت کے بارے میں بھی ایک مجموعی تاثر بھی ملے۔
سروے میں شامل مختلف برانڈز اور مصنوعات کے بارے میں سوالات کے ساتھ ساتھ ریڈیو چینلوں کے حوالے سے سوالات بھی کار صارفین/مالکان سے پوچھے گئے۔ ریڈیو چینلوں کے حوالے سے سوالات تھے کہ کیا آپ ڈرائیونگ کے دوران ریڈیو چینلز سنتے ہیں اور سب سے زیادہ آپ کون سا چینل سنتے ہیں۔ اور جواب دینے والوں نے یہ جوابات دیے:
78 فیصد کار صارفین/مالاکن نے کہا کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران ریڈیو سنتے ہیں، اس لیے وہ افراد جو یہ کہتے ہیں کہ آج کے دور میں کوئی ریڈیو نہیں سنتا تبصرے سے پہلے کئی بار سوچیں۔ ان 78 فیصد سے 20 فیصد نے کہا کہ وہ ایف ایم 106.2 سنتے ہیں جبکہ 16 فیصد ایف ایم 89 کو ترجیح دیتے ہیں۔ مکمل فہرست یہ ہے:
یعنی ایف ایم ریڈیو 106.2 کار مالکان/صارفین کی جانب سے 2017ء کا سب سے ترجیحی چینل رہا۔
کئی دیگر برانڈز اور مصنوعات نے پیپلز چوائس ایوارڈز بھی جیتے۔
کل 19,155 افراد نے ملک بھر سے اپنے جوابات ریکارڈ کروائے۔ یہ سروے پاکستان میں آٹوموبائل عوام کی خرچ کرنے کی عادات، ڈرائیونگ کے رویّوں، توقعات اور عام اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔
اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔