-
استعمال شدہ گاڑیاں
-
-
نئی گاڑیاں
-
-
موٹرسائیکلیں
-
-
آٹوپارٹس
- ویڈیوز
- فورمز
- بلاگ
-
مزید
-
-
دلچسپ سواریاں
اراکین کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں
-
گاڑی درآمد کریں
اپنی پسندیدہ گاڑی درآمد کریں
-
گاڑی کا بیمہ کروائیں
گاڑی کا بیمہ کروائیں
-
کار فنانس
دستیاب پیکجز دیکھیں اور قرضے کی درخواست دیں
-
MTMIS پاکستان
گاڑی کی آن لائن تصدیق
-
DLIMS پاکستان
ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
-
موجودہ ایندھن کی قیمتیں
پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی تازہ ترین قیمت چیک کریں۔
-
دلچسپ سواریاں
-
- اشتہار لگائیں
ٹرینڈنگ
- ٹویوٹا ہائی لکس کی نئی جنریشن: جلد ہی منظر عام پر!
- وفاقی حکومت کی الیکٹرک بائیکس اور رکشہ کے لیے سود سے پاک قرضہ سکیم
- پاک ویلز آٹو سٹور 10.10 سیل – 70 فیصد تک کی میگا ڈیلز!
- یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے امکان
- لاہور میں داخل ہونے والی بھاری گاڑیوں کے لیے ‘فِٹنس سرٹیفکیٹ’ لازمی قرار
- سندھ: شہروں میں 35 سال پرانی بھاری گاڑیوں پر پابندی عائد
- پاک ویلز نیو ویلز ایکسپو 2025 اب کراچی میں! صرف ایک دن باقی
- جاپانی الیکٹرک رکشہ ‘Kyoro’ پاکستان میں لانچ
- انٹر بورڈ کے ٹاپرز کے لیے مفت الیکٹرک بائیکس کا اعلان
- پاک سوزوکی اگلے سال اپنی پہلی مقامی طور پر تیار شدہ ایس یو وی ‘فرونکس’ لانچ کرنے کے لیے تیار
سوزوکی پاکستان کو سوزوکی سِیاز متعارف کروائے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔اور یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ یہ نئی سیڈان سیلز کے حوالے سے ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے۔سیاز کابراہِ راست مقابلہ ہنڈا سِٹی سے ہے۔اور جیسا کہ ہم آٹھ سال پرانی سٹی رکھتے ہیں مگر پھر بھی وہ نئی نکور سِیاز کو کڑی ٹکر دے رہی ہے۔ٹویوٹا کرولا کے سستے ترین (تمام ایک اعشاریہ تین)ماڈلز کی قیمت بھی تقریباً اتنی ہی ہے جتنی کہ سیاز کے دونوں ماڈلز کی ہے۔تو،یہ کہنا غلط نہ ہو گاکہ سوزوکی سیاز کو بہت زیادہ مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔یہ صورتحال اس نئی آنے والی گاڑی کے لئے پہاڑسر کرنے کی مانند ہے۔
٭ سوزوکی سِیاز۔
زیادہ یونٹس فروخت کرنے کے لئے، پاک سوزوکی نے ایک نئی تشریحی مہم شروع کی ہے۔مگر اب کی بار سوزوکی الفلاح بینک کے تعاون سے آپ کو اپنی پرانی گاڑی نئی سوزوکی سیاز سے تبدیل کروانے کی پیشکش کر رہی ہے۔ فیس بک پیج پر پوسٹ کی جانے والی نئی پیشکش کے مطابق اپنی پرانی سوزوکی سوِفٹ لا کر اس کو ”نئی نکور کے سیریز وی وی ٹی فیول ایفیشنٹ سپورٹی اور لگثری سوزوکی سیاز“سے تبدیل کروانے کی دعوت دی گئی ہے۔
٭ سوزوکی سِیازکی ایکسچینج مہم۔
اگر پاکستانی اور بین الاقوامی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ کو ئی نیا عمل نہیں ہے۔ کمپنیاں اکثرمختلف طریقوں سے اپنی گاڑیاں فروخت کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔اور اس طرح کا ایکسچینج پروگرام بھی کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ٹویوٹا انڈس نے بھی بالکل یہی طریقہ کار اپنایا تھا جب انہوں نے فارچیونر 2017متعارف کروائی تھی۔مگر یہاں بات یہ آتی ہے کہ ٹویوٹا فارچیونر ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئی۔مجھے نہیں لگتا کہ اس سکیم کا تعلق کسی طرح فارچیونر کی فروخت سے تھا۔فارچیونر کی ڈیمانڈ کافی زیادہ تھی اور اس کا ڈلیوری ٹائم تقریباً چھ سے سات ماہ تھا۔مگر اب کی بار،ہمارے پاس سوزوکی سیاز ہے جو کہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے۔اور یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہو گا کہ یہ آفر سوزوکی سِیازکی فروخت پر مثبت اثرات مرتب کر تی ہے یا نہیں۔
Writing about cars and stuff.
پاک ویلز ڈاٹ کام سے بغیر اجازت کسی بھی قسم کا مواد نقل کرنا ممنوع ہے۔