ٹویوٹا لینڈ کروزرکی نئی جنریشن 2018: آ رہی ہے اِسی ستمبر میں۔

0 641
ٹویوٹا لینڈ کروزر کی موجودہ جنریشن جے ٹو ہنڈرڈ سیریز2007میں متعارف کروائی گئی، یہ پلیٹ فارم اب تقریباًدس سال پراناہو چکا ہے۔جیسا کہ ٹویوٹاکچھ سال پہلے جے ٹو ہنڈرڈ کو ریفریش کر چکی ہے اور یہ اس سیریز کی آخری فیس لفٹ سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ٹویوٹا نے اعلان کیا ہے کہ بار ہ ستمبر2018 کے فرینک فرٹ موٹر شو میں ہم نئی ٹویوٹا لینڈکروزر 2018دیکھنے جا رہے ہیں۔اسی حوالے سے ایک ہائبرڈ ورژن کی امید بھی کی جا رہی ہے۔جیسا کہ شو منعقد ہونے میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں لیکن ٹویوٹانے اس نئے شاہکار کے حوالے سے ہمیں تا حال اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں اور خریداروں کو نا امید نہیں کریں گے اور یہ نئی ایس یو وِی صحیح معنوں میں ایک لینڈ کروزر ثابت ہو گی۔یہ نئی جنریشن کی لینڈ کروزر اپنی’رف باڈی آن فریم آرکیٹیکچر‘کو جاری رکھے گی۔ یہ ایس یو وِی کھینچنے کی طاقت اور آف روڈ صلاحیتوں سے لیس ہو گی جو کہ اس کی خاص پہچان ہیں۔

Toyota Land Cruiser 2016

ٹویوٹااس نئی لینڈ کروزر کے حوالے سے تاحال کسی بھی قسم کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی سوائے اس ٹیگ لائن کے جو کہتی ہے کہ
نئی لینڈ کروزر آپ کو ہر اس جگہ جہاں آپ چاہیں لے جائے گی، اور واپسی بھی ممکن بنائے گی
2012-toyota-land-cruiser-200-facelift
موجودہ جنریشن ٹویوٹا لینڈ کروزر پانچ اعشاریہ سات لیٹر کا وِی ایٹ انجن رکھتی ہے جو کہ تین سو اٹھارہ بی ایچ پی اور چار سو ایک ایل بی ایف ٹی ٹارک
دیتاہے۔یہ سب ایس یو وی کوچھ اعشاریہ آٹھ سیکنڈ میں سٹینڈ سٹِل سے سو کلو میٹر فی گھنٹہ تک جانے کے قابل بناتے ہیں۔ نئی لینڈ کروزر سے مزید طاقت لئے وِی ایٹ انجن کو برقرار رکھنے اور بہتر فیول ایفشنسی دینے کی امید کی جا رہی ہے۔امید ہے کہ اس کے انٹیریئر کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تا کہ ایک لگژری ایس یو وی کی تلاش کرنے والے افراد اس کی جانب متوجہ ہو ں۔
اب ایک ہی سوال جنم لیتا ہے کہ یہ نئی لینڈ کروزر آنے کے بعد ٹویوٹا پاکستان اپنے صارفین کے لئے اس کی قیمت کا تعین کس طرح کریں گے ؟
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.