بی ایم ڈبلیو نے نقاب کشائی کی: 2018زِی فورکی۔

0 251
سیکنڈ جنریشن بی ایم ڈبلیو زِی فور 2009سے مارکیٹ میں ہے اوراس وقت یہ ٹو سیِٹر روڈسٹر تقریباً آٹھ سال پرانی ہو چکی ہے۔زی فور بی ایم ڈبلیو کے لئے فروخت کے اعتبار سے کوئی اچھی ثابت نہیں ہو سکی، اس کی فروخت اپنی مدِ مقابل گاڑیوں مرسیڈیز ایس ایل سی اور آڈی ٹی ٹی کی مقابلے میں بہت سست رہی کیونکہ یہ گاڑیاں جدید لیول کی کارکردگی اور ریفائنمنٹ رکھتی ہیں اور روڈسٹر نسبتاً پرانی ہو چکی ہے۔مگر بی ایم ڈبلیو نے اس سیگمنٹ میں ابھی تک ہار نہیں مانی،جیسا کہ آپ میں سے زیادہ تر لوگ بخوبی آگاہ ہوں گے کہ بی ایم ڈبلیو نے حال ہی میں ٹویوٹا کے ساتھ پارٹنرشِپ کی ہے جہاں یہ دونوں مل کر ایک پلیٹ فارم بنائیں گے جو کہ بی ایم ڈبلیو زِی فور کے لئے استعمال کرے گی اور ٹویوٹا کرولا اپنے برینڈ سپرا کے لئے۔ جبکہ سپرا کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی کہ یہ کب مارکیٹ میں آئے گی،بی ایم ڈبلیو نے برینڈ نیو زِی فور اور اس کے تمام کنسیپٹ ظاہر کر دیئے ہیں اور یہ ایک باکمال گاڑی ہے۔
p90273626_highres
بی ایم ڈبلیو ڈیزائن کے حوالے سے ماضی میں کافی تنقید کا نشانہ بن چکی ہے،مگر یہ صاف ظاہر ہے کہ اب کی بار زِی فور کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے۔یہ نئی ڈیزائن لینگوئج دوسری بی ایم ڈبلیو گاڑیوں سے موازنے پربہت زیادہ بارعب اور جدیدلگتی ہے خاص طور پر پرانی زِی فور کی جنریشن کے مقابلے میں۔بونٹ کے اوپر بڑے رعب دار کٹ آؤٹس،نئی ہیڈ لائٹس جو کہ ان ہیڈ لائٹس کا نیا ورژن لگتی ہیں جو ہم بی ایم ڈبلیو زِی ایٹ میں دیکھتے ہیں،اسکا ریئر اینڈ اور ڈیول ایگڑاسٹ ٹِپس یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بی ایم ڈبلیونے زِی فور کو اپنی مدِمقابل گاڑیوں میں منفرد بنانے کے لئے اس کے ڈیزائن کو بڑی کاوشوں کے بعد تخلیق کیا ہے۔بی ایم ڈبلیو نے اس بار بھی اپنی روائت کو کامیابی سے برقرار رکھا ہے اور اس کے ڈیزائن میں چھوٹی کنورٹیبل روڈسٹر،لمبا بونٹ اور چھوٹے چوڑے ریئر اینڈز دیئے ہیں۔
p90273637_highres
جیسا کہ ابھی تک یہ ایک کنسیپٹ کار ہے اور بی ایم ڈبلیو کا کہنا تھا کہ یہ کنسیپٹ ماڈل اوریجنل پروڈکٹ سے تقریباً نوے فیصد میل کھاتا ہو گا اور 2018میں سڑکوں کی زینت بنے گا۔
اس کا انٹیریئر بھی کافی جاذبِ نظر ہے جو کہ بے شمار بٹن اور ایک بڑا انفوٹینمنٹ سسٹم رکھتا ہے۔ہمیں شک ہے کہ سٹیئرنگ وہیل جو کہ ان تصاویر میں نظر آرہا ہے وہ پراڈکشن میں سے گزر پائے۔طاقت کے لحاظ سے یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ بی ایم ڈبلیو زِی فور اور ٹویوٹا سپرا دونوں ہی ہائبرڈ ٹیکنالوجی رکھتی ہیں۔
p90273654_highres
افواہوں کے مطابق بی ایم ڈبلیو ایک الیکٹرک ورژن رکھتی ہو گی جو کہ فور سیلنڈر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن اور اگلے پہیئے پر الیکٹرک موٹر رکھتی ہو گی یہ فور وہیل ڈرائیو رکھتی ہو گی جو کہ انسٹنٹ ایکسلریشن اور ہینڈلنگ کے تجربے کو مزید خوبصورت بنائے گی۔
p90273646_highres
تو آپ کیا سوچتے ہیں،کیا نئی ’بی ایم ڈبلیو زِی فور‘ بی ایم ڈبلیو کے لئے آڈی ٹی ٹی اور مرسیڈیز بینز کو ٹکر دینے کے لئے مدد گار ثابت ہو گی؟۔یا پھر آپ نئے پلیٹ فارم سے حاصل ہونے والی ٹویوٹا کرولا ی نئی سپرا کا انتظار کریں گے؟
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.