سوزوکی انڈیا نئی سوزوکی سوِفٹ متعارف کروانے کی تیاریوں میں مصروف،اورپاکستان تا حال منتظر۔

0 201
 سوزوکی سوِفٹ کی نئی جنریشن سب سے پہلے جاپان میں دیکھی گئی پھراس نے انٹر نیشنل جنیوا موٹر شو میں دنیا بھرکے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کیا۔سوزوکی سوِفٹ کی برانڈ نیو جنریشن اب کی بار بالکل نئی خصوصیات پہلے سے دلکش اور نئی ڈیزائن لینگوئج کے ساتھ آ رہی ہے۔یہ ایک نئی ڈیزائن کردہ جارہانہ ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس،ایک بڑی فرنٹ ایئر اِنٹیک اور اگلی جانب ضرورت بھر سٹائلنگ ایکسنٹس کے ساتھ آتی ہے۔پچھلی جانب آپ نئی ڈیزائن کی گئی ٹیل لائٹس اور گاڑی کے گرد مزید تبدیلیاں بھی دیکھتے ہیں جو کہ گاڑی کو جارہانہ دِکھنے کے ساتھ ساتھ ایک سادہ شکل بھی دیتی ہیں۔یہ سب چیزیں سوزوکی سوِفٹ کو اپنے مدِمقابل گاڑیوں میں منفرد بناتی ہیں۔یہاں پاکستان میں صورتحال کچھ یوں ہے کہ ہم ابھی تک سوزوکی سو ِفٹ کی فرسٹ جنریشن ہی استعمال کر رہے ہیں جسے بین الاقوامی طور پر متعارف ہو ئے ایک دہائی بیت چکی ہے،اور ماروتی سوزوکی انڈیا اگلے سال کی شروعات میں نئی سوِفٹ کو متعارف کروانے کی تیاریوں میں مصروف ِ عمل ہے۔
2017-suzuki-swift-rear-three-quarters-left-side
نئی سوزوکی سوِفٹ ’ہارٹ ٹیکٹ‘ماڈل پر انحصار کرتی ہے جو کہ نا صرف آؤٹ گوئنگ ماڈل کے مقابلے لائٹر ہے بلکہ مضبوطی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔یہ نیا پلیٹ فارم نئی سوِفٹ کو موجودہ سو ِفٹ کے مقابلے میں مزید محفوظ بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔اس کا انٹیریئر بھی ایک نئی ڈیزائن لینگوئج کے تحت اپ گریڈ کیا گیا ہے۔انسٹرومنٹ کلسٹر ا ب کی بارایک ریس انسپائرڈ ٹوین پوڈانسٹرومنٹ کلسٹر ہو گا جو کہ نئی سینٹرل انفو ٹینمنٹ سکرین پر مشتمل ہے۔انجن کے حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ نئی سوزوکی سوِفٹ میں آپ کو ایک اعشاریہ دو لیٹر فور ان لائن پیٹرول انجن یاایک اعشاریہ تین لیٹر ڈیزل انجن میں سے ایک کاانتخاب کرنا پڑے گا،2018کے آخر میں مزید چھوٹے ایک اعشاریہ صفر لیٹر سیلنڈر انجن کے متعارف کروائے جانے کی امید بھی کی جا رہی ہے۔ایک اعشاریہ دو لیٹر کا فور ان لائن انجن تریاسی بی ایچ پی اور ایک سو پندرہ این ایم جبکہ ایک اعشاریہ تین لیٹر کا فور ان لائن انجن پچھتر بی ایچ پی اور ایک سو نوے این ایم ٹارک دیتا ہے۔دونوں انجن ہی فائیو سپیڈ مینویل سٹینڈرڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح آٹو میٹک کی اضافی آپشن بھی رکھتے ہیں۔
2017-suzuki-swift-dashboard-second-image
امید کی جارہی ہے کہ نئی سوفِٹ کو 2018کے شروعات میں کسی وقت انڈیا میں متعارف کروایا جائے گا مگر اس سے یہ سوال بھی جنم لیتا ہے کہ سوزوکی پاکستان فرسٹ جنریشن سوِفٹ کو کب خیر آباد کہہ کرنئی جنریشن کو متعارف کروائے گی، جو کہ ابھی تک پاکستان میں پروڈیوس ہو رہی ہے۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.