-
استعمال شدہ گاڑیاں
-
-
نئی گاڑیاں
-
-
موٹرسائیکلیں
-
-
آٹوپارٹس
- ویڈیوز
- فورمز
- بلاگ
-
مزید
-
-
دلچسپ سواریاں
اراکین کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں
-
گاڑی درآمد کریں
اپنی پسندیدہ گاڑی درآمد کریں
-
گاڑی کا بیمہ کروائیں
گاڑی کا بیمہ کروائیں
-
کار فنانس
دستیاب پیکجز دیکھیں اور قرضے کی درخواست دیں
-
MTMIS پاکستان
گاڑی کی آن لائن تصدیق
-
DLIMS پاکستان
ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
-
موجودہ ایندھن کی قیمتیں
پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی تازہ ترین قیمت چیک کریں۔
-
دلچسپ سواریاں
-
- اشتہار لگائیں
ٹرینڈنگ
- پاک ویلز کار میلہ کراچی میں شروع ہو چکا ہے!
- بائیک سیلز میں ریکارڈ اضافہ: ستمبر 2025 میں سال بہ سال 21% اور ماہ بہ ماہ 7% کا اضافہ — اس کے معنی کیا ہیں؟
- رِورس رابن ہڈ اور گاڑیوں کی محبت: سنیل صاحب کی نظر میں پاکستان کی آٹو انڈسٹری
- چری ٹِگو 8 سی ایس ایچ پی ایچ ای وی (Plug-in Hybrid) کی پاکستان آمد! لانچ سے پہلے کی خصوصی تصاویر لیک
- ہیونڈائی ایلینٹرا 2.0L بمقابلہ سٹی ایسپائر: قیمت ایک، درجہ بندی مختلف؟
- چنگان کا Oshan X7 پر محدود وقت کے لیے خصوصی آفر کا اعلان
- پیٹرول کی قیمتوں میں اچانک کمی کا پاکستان پر کیا اثر ہو گا؟
- ہونڈا نے اپنی سب سے زیادہ مقبول انٹری لیول کروزر بائیک کو مزید سمارٹ بنا دیا ہے: Honda Rebel 300 E-Clutch متعارف۔
- عالمی EV مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنا دیا: ستمبر میں 2.1 ملین یونٹس فروخت
- پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5.66 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
حال ہی میں متعارف کروائی گئی ایک اور چائنیز گاڑی زیوٹ، سے امید کی جارہی ہے کہ وہ بھی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں اپنا لوہا منوائے گی۔زیوٹ ون ہنڈرڈ ایک چھوٹی اورپانچ دروازوں پر مشتمل ہیچ بیک ہے جو کہ فرنٹ وہیل ڈرائیو کے روائتی پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے۔جیسا کہ ہم پہلے سے ہی مارکیٹ میں لاتعداد چھوٹی ہیچ بیکس رکھتے ہیں،تو یہ بلاگ بھی کچھ اسی حوالے سے ہے جس میں ہم نئی زیوٹ ون ہنڈرڈ کا ایسی ہی ایک چائنیز مدِ مقابل فاء وی ٹو سے موازنہ کریں گے۔ دونوں ہی فرنٹ وہیل ڈرائیو اور پانچ دروازوں پر مشتمل ہیچ بیکس ہیں،اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ہی چائنیز ہیں۔ چائنیز آٹو میکرزپاکستانی کار مارکیٹ تک رسائی کے لئے پاکستان کو ایک نئی جہت دے رہے ہیں۔
جیسا کہ کچھ بین الاقوامی مارکیٹس میں زیوٹ ون ہنڈرڈ کی تین اقسام دستیاب ہیں،مگر ابھی تک حبیب رفیق (پرائیویٹ لمیٹد)کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا (ایچ آر ایل)لوکل مارکیٹ میں یہ تینوں اقسام متعارف کروائے گی یا نہیں۔دوسری جانب فاء وی ٹو ابھی تک صرف ایک ہی ماڈل میں دستیاب ہے۔جیسا کہ افواہیں گردش میں ہیں کہ الحاج فاء وی ٹو کا ایک آٹو میٹک ٹرانسمیشن والا ماڈل بھی متعارف کروانے کے لئے مصروفِ عمل ہے،مگر اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی۔آپ میں سے کافی لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ،فاء وی ٹو ٹویوٹا وِٹز کی مشہور ترین فرسٹ جنریشن سے اخز کی گئی ہے۔اس کا تیرہ سو سی سی انجن بھی ٹویوٹا کی اپنی تیرہ سو سی سی موٹر جیسا ہے جو کہ اس وٹز میں استعمال ہو ئی تھی۔جبکہ دوسری جانب زیوٹ ون ہنڈرڈسوزوکی آلٹو کی سیونتھ جنریشن سے اخز کی گئی ہے۔تو اس میں تو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ دونوں گاڑیاں بہت مظبوط بنیاد رکھتی ہیں اور دونوں ہی جائنیز گاڑیاں جے ڈی ایم کی مکینیکل فلاسفی کے تحت بنی ہیں اورپوری دنیا میں اپنا لو ہا منوا چکی ہیں۔
فاء وی ٹو کی قیمت دس لاکھ انہتر ہزار روپے ہے جبکہ زیوٹ ون ہنڈرڈ کی قیمت گیارہ لاکھ بہتر ہزار روپے، لوگ پہلے ہی زیوٹ ون ہنڈرڈ کی قیمت پر اپنی آوازیں بلند کرچکے ہیں۔یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ ایک نئی کار میکر کمپنی جو کہ ایک نئی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانا چاہ رہی ہے، تو اگر وہ اپنی پراڈکٹ کو فروخت کرنا چاہتی ہے تو اس کو قیمتوں کے لحاظ سے بہتر لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔فاء وی ٹو اپنے بڑے انجن کے باوجود زیوٹ ون ہنڈرڈسے ایک لاکھ روپے کم قیمت میں فروخت ہو رہی ہے۔تو یہ دیکھنا خاصا دلچسپ ہو گا کہ آیا کہ یہ گاڑی مارکیٹ میں پہلے سے موجود ہیچ بیکس میں اپنی جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں۔
نیچے دونوں ہی گاڑیوں کی خصوصیات سے متعلق تصاویر درج ہیں:
نیچے کمینٹ کر کے ہمیں آگاہ کریں کہ آپ اس نئی چائنیز ہیچ بیک کو کہاں دیکھتے ہیں۔مزید یہ کہ کیا آپ مزید چائنیز گاڑیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جو کہ زیادہ مشہور تو نہیں مگر کم قیمت ہیں۔
Writing about cars and stuff.
پاک ویلز ڈاٹ کام سے بغیر اجازت کسی بھی قسم کا مواد نقل کرنا ممنوع ہے۔