حال ہی میں ڈیویلپمینٹ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے جرمنی کی مشہورآٹو مینومیکچررآڈی کے انویسٹمینٹ پلان کو مسترد کر دیا۔
28مارچ 2017کوصحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے چیئرمین بی۔او۔آئی شاہ جہان شاہ کا کہنا تھا کہ: آڈی کے نمائندگان نے پاکستان کا دورہ کیااور وہ پاکستان میں ایم۔کے۔ڈی(میڈیم ناکڈ ڈاؤن) ماڈل صرف اسمبلی کے ساتھ انویسٹ کرنا چاہ رہے تھے۔جو کہ موجودہ آٹو پالیسی کے خلاف تھا۔جیسا کہ ہم نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،مگر امپلائیمینٹ بنانے کے علاوہ ہمارا بنیادی مقصدوینڈربیس اورڈیلر نیٹورک کے حوالے سے پاکستان کی ترقی،مضبوطی کو یقینی بنانا ہے۔
ترک کرنے کی وجہ نئی آٹو پالیسی 2016کی بدولت برے ایمیشن سٹینڈرڈزکا سامنا کرنا،لوکل انویسٹمنٹ کی تشہیر کرنا، ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈی کے نمائندگان بات سے متفق ہیں اورنئی آٹو پالیسی 2016 کے تحت نئے پروپوزل کے ساتھ واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس آٹو پالیسی سے متعلق گورنمنٹ کے غیرلچکدار موقف کو دیکھا جائے تو،یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہوگی کہ شاہ اس پالیسی کو تخفظ کے میعار میں اضافہ، کسٹمر ویلفئراور کوالٹی میں امپروومینٹ سے منسلک کر رہے ہیں۔