ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ 400,000 گاڑیوں کی پیداوار کا جشن مناتے ہوئے

0 290

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ (HACPL) پاکستان میں 400,000 گاڑیوں کی فروخت کا سنگ میل عبور کرنے کا جشن منا رہا ہے۔ مانگا منڈی، لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک BR-V کے اجراء کی تقریب میں اس کا جشن منایا جو ہونڈا کی بنائی گئی 400,000ویں گاڑی بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی سب سے زیادہ پسندیدہ گاڑی ہے اور 211,914 یونٹس کی فروخت (53 فیصد) کے ساتھ ہونڈا گاڑیوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی۔ ہونڈا سوک کے 174,707 یونٹس (44 فیصد) فروخت ہوئے اور ہونڈا BR-V کے 13,379 یونٹس فروخت ہو چکے ہیں (3 فیصد)۔

ہیرونوبو یوشیمورا نے کہا کہ

“میں اعتماد اور زبردست سپورٹ پر پاکستانی صارفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے ہمارے لیے ایک اور اہم پیداواری سنگ میل حاصل کرنا ممکن بنایا۔ ہم بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کرنا جاری رکھیں گے جو صارفین کی توقعات سے بڑھ کر ہوں گی۔”

HACPL کے صدر اور سی ای او ہیرونوبو یوشیمورا، پروڈکشن نائب صدر کینیچی متسو، ایڈمن اینڈ ایچ آر نائب صدر مقصود الرحمان رحمانی نے HACPL کے 2,300 متعلقین کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ہونڈا اٹلس 4000 روپے میں اضافی وارنٹی بھی دے رہا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.