نئی سوزوکی سوفٹ سے متعلق 8 دلچسپ حقائق

0 1,123

مجھے امید ہے کہ پاک ویلز بلاگ کے قارئین نئی سوزوکی سوفٹ 2017 کے عالمی منظر نامہ پر آجانے سے بخوبی واقف ہوں گے۔ سوِفٹ جاپانی کار ساز ادارے سوزوکی کے مقبول ترین برانڈز میں سے ایک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جاپان میں اس کی رونمائی کے لیے سوزوکی نے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس نئی سوزوکی سوِفٹ سے متعلق آٹھ دلچسپ حقائق قارئین کے لیے پیش خدمت ہیں:

1) سوزوکی نے پہلی مرتبہ سال 2004 میں ہونے والے جنیوا موٹر شو کے دوران سوزوکی سوفٹ متعارف کروائی تھی۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لیے یہ بتانا کافی ہے کہ سوزوکی دنیا بھر میں 53 لاکھ سوِفٹ فروخت کرچکا ہے۔

2) سوفٹ 2017 کو سوزوکی کے نئے پلیٹ فارم ‘ہارٹ ٹیک’ پر تیار کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلی جنریشن کے مقابلے میں نئی سوفٹ کا وزن کم ہوا ہے اور اس کی پائیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ البتہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اگلے پہیوں کے ساتھ میکفرسن اسٹروٹس اور پچھلے پہیوں کے ساتھ ٹورژیون بیم سسپنشن استعمال کیے گئے ہیں۔

3) ہارٹ ٹیک پلیٹ فارم ہی کے باعث نئی سوزوکی سوفٹ نے یورو-NCAP میں بہترین درجہ بندی حاصل کی ہے۔

4) نئی سوفٹ میں دو مختلف طرز کے انجن پیش کیے گئے ہیں جن میں 1000cc بوسٹر جیٹ ٹربو چارجڈ 3-سلینڈر اور 1200cc نیچرلی ایسپریٹڈ 4-سلینڈر انجن شامل ہے۔ ٹربو چارجڈ انجن 100 بریک ہارس پاور اور 150 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرسکتا ہے جبکہ نیچرلی ایسپریٹڈ انجن 89 بریک ہارس پاور اور 120 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔ نئی سوزوکی سوفٹ کے بہترین ماڈلRST میں 3-سلینڈر ٹرجو انجن شامل ہے جسے دیگر دونوں انجن سے زیادہ بہتر کارکردگی فراہم کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی سلیریو – 2017 میں متوقع گاڑیوں میں سے ایک!

5) سوزوکی نے 1200cc انجن کو DC برقی موٹر سے منسلک کیا ہے جو لیتھی نیئم بیٹری سے جڑا ہے۔ اس جزوی-ہائبرڈ نظام کو سوزوی نے مائیلڈ ہائبرڈ سسٹم (SHVS) کا نام دیا ہے۔ عام سفر کے دوران یہ سسٹم پیٹرول انجن کو رفتار میں اضافے اور بریکنگ کے دوران مدد فراہم کرتا ہے۔ کار ساز ادارے کا دعوی ہے کہ جاپان کے JC08 معیاری ایندھن کے ساتھ نئی سوفٹ ایک لیٹر میں 27.4 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ اس ماڈل میں اسٹارٹ /اسٹاپ آئیڈلنگ بھی شامل ہے۔

6) یہ پہلا موقع ہے کہ جب سوزوکی سوفٹ میں ایڈاپٹیو کروز کنٹرول شامل کیا گیا ہے۔

7) پچھلی جنریشن کے مقابلے میں نئی سوزوکی سوفٹ کی لمبائی 10 ملی میٹر کم ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلی نشستوں کے لیے دستیاب لیگ روم میں 20 ملی میٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈگی میں سامان رکھنے کی گنجائش بھی 55 لیٹر زائد ہے جو کہ پرانے ماڈلز میں 265 لیٹر تھی۔

8) نئی سوزوکی کے ظاہری انداز میں جدید طرز اپنا یا گیا ہے۔ مثال کے طور پر آوڈی کی طرز پر گِرل، ڈائمنڈ کی شکل میں الائز اور فوگ لائٹس کا انداز بہت نمایاں ہے۔ پچھلی جانب بہت زیادہ تبدیلیاں تو نہیں کی گئیں البتہ LED اسٹاپ لائٹس اور دروازے کے ڈیزائن میں بہتری کے علاوہ اسپائلر بھی دیا گیا ہے۔ ڈگی کھولنے کے لیے ہینڈل دروازے کے وسط میں دینے کے بجائے بالکل نیچے دیا گیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.