پاک سوزوکی نے 4 نئی سواریاں پیش کرنے کا اعلان کردیا

0 273

پاکستان میں سوزوکی گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والے ادارے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے ایک خصوصی پروگرام میں چار نئی سواریوں کی پیشکش کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ان سواریوں میں سوزوکی کلٹس (آٹو گیئر شفٹ) اور میگا کیری کے علاوہ سوزوکی GR 150 اور GSX-R600 موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔ ان سواریوں کی تعارفی تقریب 4 دسمبر 2017ء کو اسلام آباد کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ماسوفمی ہیرانو، سینیئر ایڈوائزری ڈائریکٹر ہیروفومی نگاؤ اور ایگزیکیٹو آفیسر مارکیٹنگ و سیلز اعظم مرزا بھی موجود تھے۔

سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ

چند ماہ قبل پیش کی جانے والی سوزوکی کلٹس کی نئی جنریشن کا یہ ماڈل، جسے Cultus AGS کا نام دیا گیا ہے، پاک سوزوکی کے کراچی میں واقع بن قاسم پلانٹ میں تیار کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی خاص بات آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 1000cc انجن کی حامل کلٹس کو صرف مینوئل گیئر کے ساتھ ہی متعارف کروایا گیا تھا۔

سوزوکی میگا کیری

سامان کی نقل و حمل کو پہلے سے زیادہ آسان بنانے کے لیے پاک سوزوکی نے انڈونیشیا سے 4 سلینڈر 1500cc پیٹرول انجن کی حامل سوزوکی میگا کیری درآمد کی ہے۔ کاروباری استعمال کے لیے موزوں اس گاڑی نے کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر رکھے ہیں۔ تین اطراف سے کھلے پچھلے حصے کی بدولت اس میں سامان لادنے کی اضافی گنجائش موجود ہے۔ یہ گاڑی سامان کی ترسیل و تقسیم سے وابستہ اداروں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔

سوزوکی GR 150

چھوٹی گاڑیوں میں اجارہ داری رکھنے والا ادارہ پاک سوزوکی موٹر سائیکل کی مارکیٹ میں بھی ایک جانا مانا نام ہے۔ پاک سوزوکی نے 150cc موٹر سائیکلوں کی فہرست کو مزید وسعت دیتے ہوئے GR 150 کا نیا ماڈل پیش کیا ہے۔ اس موٹر سائیکل کا انداز انتہائی منفرد اور نئے رجحانات سے ہم آہنگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد اس پر سفر کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔

سوزوکی GSX-R600

اسے حاصل کرنا ہر موٹر سائیکل شائق کا خواب ہے اور اب اسے شرمندہ تعبیر ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ زبردست قوت، چستی اور جذباتی انداز کی حامل یہ موٹر سائیکل آپ کو ہواؤں کی سیر کرواسکتی ہے۔ اس کا اسپورٹی انداز ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے اور آپ کو بھیڑ میں بھی ایک منفرد پہچان فراہم کرسکتا ہے۔

پاک سوزوکی اپنی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے پر انتہائی پرجوش ہے جنہوں نے اسے پاکستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بنانے والا سب سے بڑا ادارہ بننے میں مدد کی۔ معیار، پائیداری اور اعتماد کے عہد کے ساتھ پاک سوزوکی اپنے صارفین کے ساتھ طویل المعیاد تعلقات پر رکھتا ہے جن کا ساتھ کئی نسلوں تک جاری و ساری رہے۔

خبری اعلامیہ 5 دسمبر 2017

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.