پاکستان میں دستیاب تمام SUVs کا تعارف اور موازنہ

0 260

1990 کے عشرے میں “پجیرو” نے پاکستانی عوام کے ذہنوں اور پاکستان کی شاہراہوں پر خوب راج کیا۔اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پجیرو کو باقاعدہ ایک کلچر کے طور پر پہچانا جانے لگا کیوں کہ اپنے وقت کی ایک معروف خاتون سیاستدان بھی اکثر و بیشتر ریلیوں میں شرکت کے لیے پجیرو ہی میں سفر کرنا پسند کرتی تھیں۔ گو کہ اس دوران دنیا بھر میں دیگر اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (SUV) کو مقبولیت حاصل ہوئی تاہم پاکستان میں بڑی گاڑی خریدنے والوں کا پہلا انتخاب صرف پجیرو ہی رہی۔

پھر ٹویوٹا لینڈ کروزر (80 سیریز) نے پاکستان میں قدم رکھا اور پجیرو کی اجارہ داری کو کھل کر چیلنج کیا۔ بعد ازاں SUVs میں خریداروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھتے ہوئے دیگر کار ساز اداروں نے بھی اس زمرے میں گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔ گو کہ دنیا بھر میں کئی یورپی اور امریکی SUVs شہرت کی بلندیوں کو چھورہی ہیں تاہم اس مضمون میں ہم صرف ان SUVs سے متعلق بات کریں گے کہ جو پاکستان میں دستیاب ہیں۔

قارئین کی سہولت کے لیے ہم پاکستان میں دستیاب اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (SUV) کو انجن کے اعتبار سے تین ذیلی زمروں (چھوٹی، اوسط اور بڑی گاڑیوں) میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ تمام گاڑیوں کا احاطہ کیا جاسکے اور ان کے درمیان فرق کو سمجھنے میں بھی آسانی رہے۔

1) چھوٹی SUVs (1800cc اور اس سے کم انجن کی حامل)
2) اوسط SUVs (4000cc اور اس سے کم انجن کی حامل)
3)بڑی SUVs (4000cc سے زائد انجن کی حامل)

چھوٹی SUVs

خصوصیات ہونڈا کراس روڈ ٹویوٹا رش بی ایم ڈبلیو X1 نسان جیوک ہونڈا وزل آوڈی Q3 ہونڈا CR-V
لمبائی (ملی میٹر) 4285 4005 4439 4135 4294 4385 4545
چوڑائی (ملی میٹر) 1775 1695 1821 1765 1772 1831 1820
اونچائی (ملی میٹر) 1669 1690 1612 1500 1605 1608 1650
وزن (کلوگرام) 1410 1200 1500 1170 1330 1550 1480
نشستیں 5 6 5 5 5 5 5
ویل بیس (ملی میٹر) 2700 2580 2670 2530 2610 2603 2620
انجن 1799cc 1495cc 1499cc 1500cc
1600cc
1200cc ٹربو
1496cc 1400cc 2000cc
2400cc
انجن (ہارس پاور) 174 110 136 114
190
131 150 180
گیئر باکس 5-اسپیڈ آٹو 4-اسپیڈ آٹو 6-اسپیڈ آٹو CVT آٹو
CVT-M6 آٹو
7-اسپیڈ آٹو
CVT
7-اسپیڈ آٹو 5-اسپیڈ آٹو
فیول ٹینک (لیٹر) 55 50 61 52 40 63 58
گراؤنڈ کلیئرنس (ملی میٹر) 195 200 182.88 178 170 200 173
پہیوں کی ترتیب AWD FWD
4WD
FWD FWD
AWD
FWD
AWD
AWD 4WD
ایندھن پیٹرول پیٹرول پیٹرول ہائبرڈ پیٹرول پیٹرول

اوسط SUVs

خصوصیات بی ایم ڈبلیو X5 پورشے کائن پورشے ماکان ٹویوٹا فورچیونر
سادہ ماڈل SE-ہائبرڈ GTS ماکان S ٹربو GTS (پہلی جنریشن)
لمبائی (ملی میٹر) 4910 4855 4855 4855 4681 4699 4681 4705
چوڑائی (ملی میٹر) 1940 1939 1939 1939 1923 1923 1923 1840
اونچائی (ملی میٹر) 1740 1705 1705 1705 1624 1624 1624 1850
وزن (کلوگرام) 2150 2040 2270 2040 1865 1925 1865 1875
نشستیں 7 5 5 5 5 5 5 7
ویل بیس (ملی میٹر) 2935 2895 2895 2895 2810 2810 2810 2750
انجن 2979cc 3598cc 2955cc 4806cc 2997cc 3604cc 2997cc 2694cc
انجن (ہارس پاور) 305 300 416 400 340 400 340 118
گیئر باکس 8-اسپیڈ آٹو 8-اسپیڈ آٹو 8-اسپیڈ آٹو 8-اسپیڈ آٹو 7-اسپیڈ آٹو 7-اسپیڈ آٹو 7-اسپیڈ آٹو 4-اسپیڈ ECT آٹو
فیول ٹینک (لیٹر) 85 100 100 100 65 75 75 65
گراؤنڈ کلیئرنس (ملی میٹر) 210 220 220 220 190 190 190 220
پہیوں کی ترتیب 4WD AWD AWD AWD AWD AWD AWD AWD
ایندھن پیٹرول پیٹرول پیٹرول
ہائبرڈ
پیٹرول پیٹرول پیٹرول پیٹرول پیٹرول

بڑی SUVs

خصوصیات رینج رُووَر لینڈ کروزر
ماڈل وگیو اسپورٹ HST ایوکیو GX-R VX VX
لمبائی (ملی میٹر) 4999 4851 4355 4950 4950 4990
چوڑائی (ملی میٹر) 2073 2072 1900 1980 1980 1980
اونچائی (ملی میٹر) 1835 1690 1605 1945 1945 1945
وزن (کلوگرام) 2160 2144 1810 2725 2725 2725
نشستیں 7 7 5 7 7 7
ویل بیس (ملی میٹر) 2922 2923 2660 2850 2850 2850
انجن 4999cc 3000cc 1988cc 4461cc 4461cc 4608cc
انجن (ہارس پاور) 510 340 240 202
268
202
268
347
گیئر باکس 8-اسپیڈ آٹو 9-اسپیڈ آٹو 9-اسپیڈ آٹو 5-اسپیڈ مینوئل 6-اسپیڈ ECT آٹو 6-اسپیڈ ECT آٹو
فیول ٹینک (لیٹر) 105 105 70 93 93 93
گراؤنڈ کلیئرنس (ملی میٹر) 280 200 210 230 230 230
ایندھن پیٹرول پیٹرول پیٹرول ڈیزل ڈیزل پیٹرول

پاکستان میں دستیاب ان گاڑیوں کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی جلد ہی نئی ٹویوٹا فورچیونر بھی متعارف کروانے جارہی ہے۔ پاکستان میں متعارف کردہ ٹویوٹا فورچیونر کی باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات درج ذیل ہیں:

خصوصیات تفصیلات
لمبائی (ملی میٹر) 4795
چوڑائی (ملی میٹر) 2745
اونچائی (ملی میٹر) 1840
وزن (کلوگرام) 1875
نشستیں 7
ویل بیس (ملی میٹر) 2745
انجن 2694cc
انجن (ہارس پاور) 118
گیئر باکس 6-اسپیڈ آٹو
فیول ٹینک (لیٹر) 80
گراؤنڈ کلیئرنس (ملی میٹر) 220
پہیوں کی ترتیب 4WD
ایندھن پیٹرول
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.