پاک ویلز اور شوکت خانم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے شانہ بشانہ

0 527

شوکت خانم اسپتال سرطان کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا اور بہترین شفاخانہ ہے۔ مشہور کرکٹر عمران خان کی جانب سے اپنی والدہ شوکت خانم کے نام سے منسوب پہلا اسپتال 1994 میں لاہور اور دوسرا اسپتال گزشتہ سال 2015 سے پشاور میں بنایا گیا جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تیسرے اسپتال کے قیام کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

دنیا بھر میں سرطان کا علاج بہت مہنگا ہے لیکن اس کے باوجود شوکت خانم اسپتال میں تین چوتھائی مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا جارہا ہے۔ ان مستحق افراد کو علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے شوکت خانم ٹرسٹ کو اس سال 4.5 ارب روپے درکار ہیں۔ اس کارخیر میں حصہ لینے کے لیے پاک ویلز رمضان کے مہینے میں اپنی پانچ فیصد آمدنی شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر رہا ہے۔ یوں ہم اور ہمارے صارفین اس ماہ مبارک میں موذی مرض سے لڑنے والی خلق خدا کی خدمت کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

PakWheels to donate 5pc to Shaukat Khanum

اگر آپ چاہیں تو اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات براہ راست شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج مریضوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے شوکت خانم اسپتال کی ویب سائٹ پر درج معلومات ملاحظہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.