پرنس پرل جنوری 2020ء میں لانچ کی جائے گی

0 1,059

ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق جس ہیچ بیک کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ جنوری 2020ء سے پاکستان کی سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہے یعنی پرنس پرل۔ 

نئی پرنس پرل 4-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے حامل 800cc کے نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن کے ساتھ آئے گی۔ پرنس دعویٰ کرتا ہے کہ انجن ایندھن بچت کرتا ہے اور فی لیٹر 18 کلومیٹر تک دے گا۔ فیول ٹینک کی گنجائش 27 لیٹر ہے جو اس چھوٹی سی ہیچ بیک کے لیے کافی ہے۔ 

ہیچ بیک ایروڈائنامک اور ہموار شکل و صورت رکھتی ہے۔ پرنس پرل فیچرز سے بھرپور ہے۔ ڈرائیور کے دروازے میں آپ کو پاور وِنڈوز اور لاکس کے کنٹرولز مل جائیں گے۔ 

دائیں جانب اسٹیئرنگ کے نیچے آپ کو ہائیڈرولک ٹرنک، فوگ لیمپس اور پاور سائیڈ مررز کے بٹن ملیں گے۔ انٹیریئر میں مختلف چیزیں رکھنے کے لیے کئی کمپارٹمنٹس ہیں۔ پرنس پرل میں مسافر اور ڈرائیور کے ایئربیگز کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ 

آڈیو یونٹ کے اسپیکرز دروازوں میں دیے گئے ہیں۔ سیٹ بیلٹس پیچھے بیٹھے مسافروں کے لیے بھی ہیں۔ اضافی ٹائر بھی ہے کہ جسے ڈِگی میں رکھا جا سکتا ہے۔ 

مزید جانیں اس وڈیو میں: 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.