پاکستان میں کِیا ریو کے اجراء اور قیمت کے حوالے سے غلط خبریں

0 294

گاڑیاں بنانے والے جنوبی کوریائی ادارے کِیا نے حال ہی میں ملک میں گرینڈ کارنیول (3.3 لیٹر انجن کی گاڑی) اور K2700 (پک اپ) جاری کی۔ اور اس کے بعد سے کِیا کی گاڑیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہوں کا زور ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر یہ بات کافی پھیل چکی ہے کہ کِیا جولائی 2018ء میں اپنی ریو ہیچ بیک جاری کرے گا اور وہ بھی 14 لاکھ تک کی قیمت میں۔ PakWheels.com سمجھتا ہے کہ خبر کی حقیقی روح اس کے مستند ہونے اور اس کی ساکھ میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس خبر کی تصدیق کے لیے ایک کِیا عہدیدار سے رابطہ کیا، جو ان کی گاڑی کے بارے میں ذرائع ابلاغ پر پیش کی جا رہی ہے۔

عہدیدار نے زور دیا کہ میڈیا پر کِیا ریو کے اجراء کے وقت/تاریخ اور قیمت کے بارے میں جو خبریں پیش کی جا رہی ہیں وہ تمام غلط اور بدنیّتی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریو کی قیمت کو تو چھوڑ دیں ہم نے تو ابھی پاکستان میں مسافر کاریں پیش کرنے کو حتمی صورت تک نہیں دی۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے شوروم میں کِیا ریو کے ساتھ تمام قسم کی گاڑیاں پیش کی ہیں اور محض صارفین کا ردعمل جانچنے اور مارکیٹ تحقیق کے لیے ٹیسٹ رائیڈز بھی دے رہا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ یہ تمام گاڑیاں متعارف بھی کروائے گا، انہوں نے زور دے کر کہا۔ ہم مارکیٹ میں تحقیق کر رہے ہیں اور مقامی صارفین کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق گاڑیاں متعارف کروائیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ادارہ ملک میں مقامی صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مسافر گاڑیاں جاری کرنے کا یقیناً ارادہ رکھتا ہے، لیکن جیسا کہ اوپر کہا گیا کہ جو گاڑیاں کمپنی مقامی مارکیٹ میں جاری کرے گی ان کا اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آٹوموبائل صنعت کی تازہ ترین خبروں کے ابرے میں جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.