سوزوکی مہران میں ویل بیئرنگ کا مسئلہ اور اس کا حل

0 1,021

سوزوکی مہران (Mehran) چلانے والے اکثر 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے دوران بھنبھناہٹ جیسی آواز سنائی دینے کی شکایت کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ دراصل پہیوں کے بیئرنگ خراب ہوجانے کی وجہ سے پیش آتا اور اسی وجہ سے رفتار کے ساتھ اس آواز میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس کے حل سے متعلق بتانے سے قبل میں چاہوں گا کہ ہم اس مسئلے کی وجوہات سے متعلق بات کرلیں تاکہ اس کی نوعیت کو مکمل طور پر سمجھنے میں آسانی رہے۔

bearing bad

گاڑیوں کے اکثر مکینک صاحبان کہتے ہیں کہ مہران کے ویل بیئرنگ خراب ہوجانے کی بڑی وجہ زیر آب سڑکوں پر سفر ہوتا ہے۔ ابلتے ہوئے گٹر یا پھر برسات کے پانی سے بھری شاہراہوں پر سفر کرتے ہوئے پہیوں کے بیئرنگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیئرنگ تبدیل کرتے ہوئے مکینک صاحبان کی جانب سے انہیں لگانے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال بھی ویل بیئرنگ کے جلد خراب ہوجانے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ اکثر مکینک بیئرنگ کو پہیوں میں لگانے کے لیے ہتھوڑے سے ٹھوکتے ہیں جس سے بیئرنگ آڑھے تیڑھے ہوجاتے ہیں اور ویل ہب (hub) کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ یہ وہ وجوہات تھیں کہ جن سے مہران کے ویل بیئرنگ اکثر خراب ہوجاتے ہیں۔ آئیے اب اس مسئلہ کا حل جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے 5 روشن پہلو – جنہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں!

Wheel_Bearing_3

مہران کے لیے جاپانی ویل بیئرنگ تجویز کیے جاتے ہیں جن کی قیمت 350-400 روپے ہوتی ہے۔ یوں ایک پہیے کے لیے 800 روپے میں جاپانی ویل بیئرنگ لگوائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویل بیئرنگ لگانے کا مرحلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہیں بہتر انداز میں لگوانے کے لیے صرف انہی مکینک سے رجوع کریں جن کے پاس ہائیڈرالک پریس موجود ہو۔ ویل بیئرنگ لگواتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ان پر موجود پلاسٹک کی سیل (seal) کو نقصان نہ پہنچے۔ کچھ مکینک صاحبان اس پلاسٹک کو نکال کر گریس بھردیتے ہیں جس سے بیئرنگ کے اندر موجود چھوٹی چھوٹی بالز کو نقصان پہنچنے کا اندایشہ ہوتا ہے۔ بیئرنگ پر موجود یہ سیل انہیں پانی سے بچاتی ہے لہٰذا انہیں ہٹانے سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔

نئی سوزوکی مہران آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

wheel-bearing-modules_6

پاک ویلز فورم پر بھی اس حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جاچکی ہے۔ فورم کے معتبر اراکین نے مہران میں ناچی (Nachi)، کویو (Koyo) اور دیگر جاپانی ویل بیئرنگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اگر آپ کو اکثر ویل بیئرنگ کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو پھر آپ کو ویل ہب بھی چیک کروالینا چاہیے جو کہ ٹھوکا پیٹی یا زنگ آلود بیئرنگ کے باعث خراب ہوسکتے ہیں۔ اگر ہوسکے تو بیئرنگ کے ساتھ ہب کی سیل بھی تبدیل کروالیں۔ یاد رکھیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لیے زیر آب رستوں پر سفر سے حتی الامکان پرہیز کرنے کی کوشش کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.