نئی گاڑی میں ان 5 کاموں سے لازمی پرہیز کریں
کیا آپ نے نئی گاڑی خرید لی؟ بہت بہت مبارک ہو۔ اب وقت ہے کہ آپ ان چیزوں سے متعلق جان لیں کہ جنہیں کرنے سے آپ کی نئی گاڑی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گاڑی چاہے کسی بھی کار ساز ادارے کی تیار کردہ ہو اسے پہلے 1000 کلومیٹر تک چلانے میں بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔
چونکہ نئی گاڑی کا انجن بالکل نیا ہوتا ہے اس لیے ابتدا میں ہی اس پر اضافی بوجھ ڈالنا شدید نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہٰذا نئی گاڑی کو بہت زیادہ رفتار سے چلانے، مسلسل RPM کی حد (سرخ لائن) کو عبور کرنے، کروز کنٹرول استعمال کرنے، چھوٹے فاصلے تک سفر کرنے اور دوسری گاڑیوں کو کھینچنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ذیل میں موجود ویڈیو دیکھ کر اس حوالے سے مزید اہم معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔