10 لاکھ میں دستیاب 5 بہترین 1500cc گاڑیاں

0 1,101

زندگی میں کئی مرتبہ ایسے مواقع آتے ہیں کہ جب ایک ایسی گاڑی کی ضرورت پڑتی ہے جو آپ اور آپ کی فیملی کے لیے بہترین ثابت ہونے کے ساتھ مناسب قیمت میں بھی دستیاب ہو۔ ایسی ہی خواہش رکھنے والوں کے لیے ہم نے چند گاڑیوں کی فہرست مرتب کی ہے جو گاڑی سے وابستہ آپ کی تمام تر امیدوں کو پوری کرسکتی ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں: پاک ویلز موبائل ایپ

نسان ٹیڈا 15G

سال 2012 اور 2013 کے دوران نسان ٹیڈا کی پاکستان درآمد میں واضح اضافہ ہوا۔ یہ گاڑی دراصل دو طرز پر پیش کی جاتی ہے۔ ان میں سے ایک ماڈل سیڈان جبکہ دوسرا ہیچ بیک ہے۔ مختلف انداز کے باوجود دونوں طرز کی گاڑیوں میں 1500cc انجن ہی استعمال کیا گیا ہے جو 105 ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ اس میں تمام بنیادی سہولیات بشمول پاور ونڈوز، ایئربیگز، اے بی ایس شامل ہیں۔ مناسب معیار کی استعمال شدہ نسان ٹیڈا 15G لگ بھگ 8 سے 10 لاکھ روپے میں مل جاتی ہے۔

2011-nissan-versa-1-8-sauto-hb-hatchback-angular-front

مٹسوبشی لانسر

ٹہریے، اسے لانسر ایوو نا سمجھیے کیوں کہ وہ علیحدہ گاڑی ہے۔ پاکستان میں لانسر کا نام خاصہ مشہور ہے۔ اسے 2005ء میں متعارف کروایا گیا اور اس نے اپنے سادے انداز مگر طاقتور انجن کے ساتھ گاڑیوں کے خریداروں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ 1500cc کے علاوہ لانسر کو 1300cc انجن کے ساتھ بھی پیش کیا جاچکا ہے۔ اسے چلانے کا اپنا ہی لطف ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں 5 افراد بہت مزے سے سفر کرسکتے ہیں۔ آج کل پاکستان میں استعمال شدہ لانسر تقریباً 7 سے 9 لاکھ روپے میں مل جاتی ہے۔

lancer

نسان AD / ونگ روڈ

نسان AD وین اور نسان ونگ روڈ لگ بھگ ایک ہی انداز کی گاڑیاں ہیں جنہیں اسٹیشن ویگن کے زمرے میں رکھا جاسکتا ہے۔ ان دونوں کے ظاہری انداز حتی کہ انجن بھی بالکل ایک جیسا ہی ہے۔ البتہ AD کے مقابلے میں ونگ روڈ کو شاہراہوں پر زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ شاید ونگ روڈ کا اندرونی حصہ ہے جو اپنی جڑواں گاڑی سے زیادہ بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ یہ دونوں گاڑیاں ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو بہت زیادہ سامان کے ساتھ طویل اور بارہا سفر کرتے ہیں۔ ان گاڑیوں کی حفاظتی سہولیات بھی قابل ذکر ہیں۔ پاکستان میں ان دونوں گاڑیوں کے استعمال شدہ ماڈل 9 سے 10 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔

nissan-wingroad_2006

ٹویوٹا فیلڈر (2002-2006)

فیلڈر کا نام بلاشبہ جاپان سے درآمد شدہ مشہور ترین اسٹیشن ویگن میں کیا جاسکتا ہے۔ خاص کر پاکستان کے مشرقی علاقوں میں تو اس کی مقبولیت بہت ہی زیادہ ہے۔ کوئی بھی شخص پائیدار اور قابل اعتبار اسٹیشن ویگن لینا چاہے گا تو یقیناً فیلڈر ہی اس کا سب سے پہلا انتخاب ہوگی۔ اس میں نہ صرف بنیادی حفاظتی سہولیات بلکہ ایئربیگز، پاور اسٹیئرنگ اور اے بی ایس بھی دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 9 سے 10 لاکھ روپے تک ہے البتہ گاڑی کی حالت کے مطابق قیمت میں کمی زیادتی ممکن ہے۔ اگر 1500cc انجن سے آپ کو اطمینان نہیں ہوتا تو آپ 1800cc ٹویوٹا فیلڈر بھی خرید سکتے ہیں۔

35595

ٹویوٹا پروبکس

پروبکس کے ظاہر پر نہ جائیں بلکہ اس کی قابلیت پر بھروسہ کریں۔ بلاشبہ اس کا ظاہری انداز بہت زیادہ دلکش نہیں لیکن گنجائش کے اعتبار سے یہ اپنی طرز کی دیگر گاڑیوں سے زیادہ بہتر ہے۔ بڑے سے کیبن اور ڈگی میں آپ جتنا چاہیں سامان رکھ سکتے ہیں۔ اس کا سسپنشن بھی بہت عمدہ ہے اس لیے ٹوٹے پھوٹے راستوں پر بھی اطمینان سے سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا پروبکس میں ایئر بیگز، اے بی ایس، پاور اسٹیئرنگ بھی دستیاب ہے۔ ان زبردست خصوصیات کے ساتھ یہ گاڑی 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں خریدی جاسکتی ہے۔

toyota_probox_1st_gen_2002-present_2nd_

کم بجٹ میں آپ کون سی گاڑی لینا پسند کریں گے؟ ہمیں ضرور بتائیے!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.