ویڈیو – ٹویوٹا یارس فیس لفٹ 2024 کا فرسٹ لُک ریوئیو

0 5,379

آخر کار، انڈس موٹرز نے ایک طویل انتظار کے بعد نئی ٹویوٹا یارِس متعارف کروا دی ہے جو کہ فیول ایوریج کم قیمت کی وجہ سے مشہور سیڈان ہے۔ 2020 میں ٹویوٹا کرولا کے 1.3 ویرینٹ کو بند کر دیا گیا اور اس کی جگہ یارس نے لے لی تھی۔ جس کے بعد اس سب کمپیکٹ سیڈان نے تیزی سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی اور تقریباً تین سال تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار رہی جبکہ نئے لانچ ہونے والے فیس لفٹ میں کمپنی نے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر اور سیفٹی میں کافی حد تک اپ ڈیٹس کی ہیں۔

2024 یارس کے ایکسٹیرئیر میں کی گئی تبدیلیاں

نئی یارِس کے ایکسٹیرئیر میں سامنے آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ کافی خوبصورت ہوگئی ہے۔ گاڑی میں ہیلوجن لائٹس کو بائی زینون پروجیکٹر ہیڈ لیمپس سے تبدیل کیا گیا ہے جو ہائی بیم اور لو بیم دونوں پر مشتمل ہے۔ ڈی آر ایلز کو سٹینڈرڈ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ اور بیک بمپر اب سامنے کی طرف ایک مربوط ریڈی ایٹر گرل کے ساتھ چمکدار سیاہ رنگ میں نظر آتے ہیں۔

سائیڈ پروفائل کی بات کریں تو یہاں 15 انچ کے الائے وہیلز پہلے جیسے ہی ہیں، ساتھ ہی ایروڈائنامک سپوک ڈیزائن اور 15 انچ کے ٹائر ہیں۔ سائیڈ مررز اب اضافی سائیڈ سکرٹس کے ساتھ اب ریٹریکٹیبل ہیں۔ رئیر پروفائل وہی رکھا گیا ہے۔ پہلے کی طرح پیچھے پارکنگ سینسرز، کونٹورڈ بمپرز اور شارک فن اینٹینا سمیت کئی فیچرز ہیں۔

انٹیرئیر میں دئیے گئے نئے فیچرز

اگر آپ ٹاپ لائن ویرینٹ خریدتے ہیں تو آپ کو اپولسٹری میں بڑا فرق نظر آئے گا۔ بیج اور سیاہ کے پرانے امتزاج کو سفید سلائی کے ساتھ مکمل بلیک انٹیرئیر سے بدل دیا گیا ہے۔ چھت کا لائنر بھی اب بیج ہے اور سٹیئرنگ وہیل کو لیدر نظر آتا ہے جس کا مقصد ڈرائیونگ کمفرٹ کو بڑھانا ہے۔

سیفٹی فیچرز

نئی 2024 ٹویوٹا یارِس نے تمام ویرینٹس میں کروز کنٹرول کو ایک معیاری خصوصیت کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ انسٹرومنٹ کلسٹر پینل کی کلر سکیمنگ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور فالو می ہوم فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ موجودہ یارِس اب اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے اضافے کے ساتھ 9 انچ کی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ اسکرین کی حامل ہے۔ مزید یہ کہ ایئر بیگز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔

پرفارمنس اور قیمت

پاور کے اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کیونکہ یہ سیڈان 1.3 اور 1.5 لیٹر کے ایک جیسے انجن آپشنز کے ساتھ آتی ہے جو 98 ہارس پاور اور 106 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔

قیمت کی بات کی جائے تو اس پر ہم نے باقاعدہ ایک بلاگ لکھا ہے جو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.