دسمبر میں گاڑیوں کی سال بہ سال فروخت میں 20 فیصد اضافہ

0 867

2020 اب ختم ہو چکا ہے اور ہمیں دسمبر کے مہینے کی کار سیلز رپورٹ بھی مل چکی ہے۔ آئیے پاکستانی آٹوموٹو انڈسٹری میں گاڑیوں کی سال بہ سال اور ماہ بہ ماہ فروخت کے اعداد و شمار دیکھتے ہیں۔

دسمبر میں گاڑیوں کی سال بہ سال فروخت

ایسے وقت میں جب مالی سال کی دوسری ششماہی میں کار مارکیٹ بتدریج بحال ہوئی، دسمبر کی سیلز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت کی سال بہ سال فروخت میں 15 فیصد کا اضآفہ ہوا ہے۔ دسمبر 2019 میں 12,069 یونٹس کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں کُل 13,870 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

اس میں کِیا کی سیلز کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں، کیونکہ وہ PAMA کا رکن نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ کِیا کی دسمبر کی سیلز بھی شامل کریں جو تقریباً 600 ہیں تو گاڑیوں کی کُل فروخت 14,470 تک پہنچ جاتی ہے، جو سال بہ سال میں 20 فیصد کی گروتھ کو ظاہر کر رہی ہے۔

انفرادی بنیادوں پر ہونڈا اٹلس نے سال بہ سال میں 76 فیصد کی زیادہ سے زیادہ سیلز گروتھ ظاہر کی ہے۔ کمپنی نے دسمبر 2019 میں 1,002 یونٹس کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں 1,764 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ہونڈا سے زيادہ گاڑیاں فروخت کیں، 4,001 گاڑیاں۔ اگر اس کا تقابل سال بہ سال میں کیا جائے تو یہ 72 فیصد اضافہ بنتا ہے، جو ہونڈا سے کم ہی ہے۔

بِگ-3 میں پاک سوزوکی نے دسمبر 2020 میں سب سے زیادہ 7,594 یونٹس فروخت کیے۔ لیکن کمپنی کی سال بہ سال سیلز میں 13 فیصد کی کمی آئی ہے کیونکہ دسمبر 2019 میں اس نے 8,728 یونٹس فروخت کیے تھے۔

مسافر گاڑیوں کی فروخت

مسافر گاڑیوں میں ہونڈا نے سٹی اور سوِک کے 1,529 یونٹس فروخت کیے، جو دسمبر 2019 میں فروخت کیے گئے 884 یونٹس سے زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاک سوزوکی کی فروخت اسی تناسب کے ساتھ کم ہوئی ہے۔ کمپنی دسمبر 2020 میں صرف 74 سوزوکی سوئفٹ کارز فروخت کر پائی، جو دسمبر 2019 میں فروخت ہونے والے 277 یونٹس کے مقابلے میں 73 فیصد کم ہیں۔

ٹویوٹا کو بھی کرولا کی سال بہ سال فروخت میں 16 فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن یارِس کی لانچ کی کی بدولت آٹومیکر مجموعی طور پر گاڑیوں کی اچھی فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔

‏SUVs اور جیپس

دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں پاکستانیوں نے 353 فیصد زیادہ SUVs خریدیں۔ ہیونڈائی ٹوسان 2020 میں لوکل مارکیٹ میں داخل ہوئی اور دسمبر میں زبردست سیلز حاصل کیں۔ ٹوسان کے 388 یونٹس شورومز سے نکلے اور سڑکوں پر آئے۔

ٹویوٹا فورچیونر کی سال بہ سال فروخت میں 254 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہونڈا BR-V کی فروخت 94 فیصد بڑھی۔

ٹو-ویلرز اور تھری-ویلرز

دسمبر 2019 کے 1,28,866 یونٹس کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں مجموعی طور پر 1,57,116 ٹو-ویلرز اور تھری-ویلرز فروخت ہوئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اضافے کا تناسب 22 فیصد رہا۔ ٹو-ویلرز میں ہونڈا اٹلس نے گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 85,030 موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں پچھلے مہینے 1,06,030 موٹر سائیکلیں فروخت کیں۔

ٹرک اور بسیں

ٹرکوں اور بسوں کے شعبے میں سال بہ سال فروخت میں صرف 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں دسمبر 2019 میں فروخت ہونے والے 315 یونٹس کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں 342 یونٹس بیچے گئے۔

ٹریکٹرز

ٹریکٹرز پچھلے مہینے بہت ہٹ رہے، جن کی سال بہ سال فروخت میں 188 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر 2019 میں 1,153 یونٹس کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں 3,320 ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔

پک اپس

دسمبر 2020 میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں کم پک اپس فروخت ہوئی ہیں۔ سال بہ سال فروخت میں 5 فیصد کمی کے ساتھ صارفین نے گزشتہ مہینے صرف 1,817 پک اپس خریدیں جبکہ دسمبر 2019 میں یہ تعداد 1,916 تھی۔

گاڑیوں کی فروخت سال بہ سال دسمبر 2019 دسمبر 2020 فرق
مجموعی فروخت 12,069 14,470 20%
ٹویوٹا انڈس موٹرز 2,326 4,001 72%
ہونڈا اٹلس 1,002 1,764 76%
پاک سوزوکی 8,728 7,594 -13%
جیپس اور SUVs 197 892 353%
‎2/3 ویلرز 128,866 157,116 22%
ٹرک اور بسیں 315 342 9%
ٹریکٹرز 1,153 3,320 188%
پک اپس 1,916 1,817 -5%

 

گاڑیوں کی ماہ بہ ماہ فروخت

پاکستان میں تمام آٹومیکرز کمپنیوں کے لیے دسمبر کا مہینہ نومبر کے مقابلے میں سست رہا۔ ہونڈا سوِک اور سٹی کی ماہ بہ ماہ فروخت میں 27 فیصد کی کمی آئی، ٹویوٹا یارِس کو 38 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں 35 فیصد کا زوال آیا۔ باقی گاڑیوں میں فروخت میں کمی کا رحجان نہیں دیکھا گیا، لیکن ان کی فروخت میں نمایاں اضافہ بھی نہیں ہوا۔ زیادہ تر گاڑیوں کی ماہ بہ ماہ فروخت میں 10 فیصد سے بھی کم اضافہ دیکھنے کو ملا۔ خود دیکھ لیں:

  نومبر 2020 دسمبر 2020 فرق
ہونڈا سوِک/سٹی 2,088 1,529 -27%
ٹویوٹا یارِس 2,338 1,440 -38%
ٹویوٹا کرولا 1,704 1,795 5%
سوزوکی کلٹس 1,753 1,988 13%
سوزوکی سوئفٹ 114 74 -35%
سوزوکی ویگن آر 881 939 7%
سوزوکی آلٹو 2,723 2,954 8%
جیپس اور SUVs 869 892 3%
2/3 ویلرز 168,937 157,116 -7%
ٹرک اور بسیں 315 342 8%
ٹریکٹرز 3,234 3,320 3%
پک اپس 1,750 1,817 4%

مزید ویوز، ریویوز اور نیوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.