ایم جی پاکستان کا فیصل آباد میں 1,000 گاڑیاں فروخت کرنے کا دعویٰ
MG پاکستان نے کہا ہے کہ کمپنی نے صرف فیصل آباد میں ہی اپنی MG HS ایس یو وی کے 1,000 یونٹس فروخت کر دیے ہیں۔ گزشتہ روز جاوید آفریدی نے MG لائل پور کو فیصل آباد میں MG HS کے 1,000 یونٹس فروخت کرنے کا سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد دی۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ پاکستان میں MG برانڈ کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر جاوید آفریدی اور MG پاکستان کے ٹاپ آفیشلز نے کیک بھی کاٹا۔
Congratulations MG LAYALLPUR, for Achieving the Thousand Digit in Faisalabad. @MGPakistan pic.twitter.com/URxfsVQwQL
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 12, 2021
اس سے پہلے MG موٹرز نے پاکستان میں MG HS کی لانچ کے بعد 10,000 یونٹس کی بکنگ کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ہم کہتے ہیں کہ یہ لاجسٹک کے لحاظ ممکن نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے۔
MG موٹرز نے آٹوموٹو ڈیولپمنٹ پالیسی 2016-21 کے تحت گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کیا ہے۔ ADP کے مطابق ہر کار مینوفیکچرنگ کمپنی کو اپنے ماڈلز کے ایک ویرینٹ پر صرف 100 یونٹس امپورٹ کرنے پر ہی ٹیکس رعایت مل سکتی ہے۔ ٹیکس رعایت کا مطلب ہے کسٹمز ڈیوٹی پر 50 فیصد کی کمی۔ اگر کمپنی 100 سے زیادہ ایک یونٹ ہی منگواتی ہے تو اسے 100 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
اس لیے آٹو پالیسی کے تحت MG پاکستان ٹیکس رعایتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے MG HS کے صرف 100 یونٹس، اور اس کے الیکٹرک ویرینٹ MG ZS کے بھی محض 100 یونٹس ہی امپورٹ کر سکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ MG پاکستان نے 100 فیصد کسٹمز ڈیوٹی چارجز سے بے پروا ہو کر 100 سے زیادہ یونٹس امپورٹ کیے ہوں۔
MG پاکستان کے حوالے سے آخری بات
MG پاکستان اور جاوید آفریدی وقتاً فوقتاً ہمیں حیران کرتے رہتے ہیں۔ چاہے وہ حال ہی میں لانچ کی گئی گاڑیوں کی ہزاروں کی تعداد میں بکنگ ہو یا ایک شہر میں گاڑیوں کی حیران کن تعداد فروخت کرنے کا جشن ہو۔
یہ حقیقت ہے کہ MG گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں بہت آگے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہم ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔
ابھی تک کے لیے اتنا ہی۔ ہم پاک ویلز بلاگ پر مزید پکی خبروں کے ساتھ واپس آئیں گے، آپ بھی وزٹ کرتے رہیے!