چنگان ایلسوِن بمقابلہ سوزوکی سوئفٹ – ایک کمپیریزن
چنگان ایلسوِن کی لوکل مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری کے ساتھ ہم اس کا مختلف گاڑیوں کے ساتھ کمپیریزن یعنی تقابل کر رہے ہیں۔ کمپیریزن کی اِس سیریز کی تحریر میں ہم نئی سیڈان کو سوزوکی سوئفٹ کے ساتھ کمپیئر کر رہے ہیں۔
نوٹ: واضح رہے کہ ہم ایلسوِن (1.3L کمفرٹ) کے بَیس مینوئل ویرینٹ کا تقابل سوئفٹ (DLX آٹو) کے ٹاپ آف دی لائن ورژن سے کر رہے ہیں کیونکہ دونوں گاڑیاں قیمت کے لحاظ سے ایک ہی رینج میں آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا تقابل یہ بھی ظاہر کرے گا کہ چنگان کی سیڈان اپنی قیمت کی وجہ سے سوزوکی ہیچ بیک کی فروخت کو واقعی نقصان پہنچائے گی۔
تو بغیر کوئی مزید وقت ضائع کیے یہ رہا ان دونوں گاڑیوں کا مختصر تقابل۔
انجن اور ٹرانسمیشن:
چنگان ایلسوِن 1370cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو 99hp اور 135Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ جبکہ سوئفٹ کا انجن 1328cc کا ہے، جو 90hp اور 114Nm ٹارک دیتا ہے۔ تو ایلسوِن کے انجن کا سائز، hp اور ٹارک سب سوئفٹ سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ایلسوِن 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن میں آتی ہے جبکہ سوزوکی نے 7-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن لگا رکھی ہے، یعنی یہاں سوزوکی کو واضح برتری حاصل ہے۔
ہیڈلائٹس:
چنگان کی نئی سیڈان ہائٹ ایڈجسٹ ایبل ہیلوجن ہیڈلائٹس کے ساتھ آتی ہے جبکہ سوئفٹ میں سمپل ہیلوجن فرنٹ لیمپس ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سیڈان خاص طور پر رات کے وقت چلانے میں زیادہ مؤثر ہے۔ ایڈجسٹ ایبل لائٹس گاڑی کے آگے موجود ٹریفک کے لحاظ سے بیم کو سیٹ کرتی ہیں، جس سے آپ اور دوسروں کی زندگی آسان ہو جاتی ہے۔
جنریشن:
اگر ہم جنریشن کے تقابل پر آئیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ چنگان نے تیسری جنریشن کی ایلسوِن متعارف کروائی ہے جو جدید ترین ہے۔ جبکہ پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی بھی تیسری جنریشن ہے؛ البتہ سوزوکی عالمی سطح پر چوتھی جنریشن متعارف کروا چکا ہے، لیکن وہ ابھی پاکستان میں نہیں آئی۔ یہ تقابل ظاہر کرتا ہے کہ ایلسوِن سوئفٹ کے مقابلے میں زیادہ ماڈرن ہے اور جدید ٹیکنالوجی رکھتی ہے۔
ایلسوِن بمقابلہ سوئفٹ سیفٹی:
چنگان نے اپنی سیڈان میں دو ایئر بیگز لگا رکھے ہیں؛ جبکہ پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک میں یہ سیفٹی فیچر متعارف نہیں کروایا۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں ABS کے ساتھ آتی ہیں۔ یوں ایلسوِن زیادہ محفوظ گاڑی ہے۔
ریئر کیمرا اور پارکنگ سینسرز:
ایلسوِن اور سوئفٹ دونوں ریئر کیمروں کے ساتھ آتی ہے؛ البتہ چنگان کی گاڑی میں پارکنگ سینسرز ہیں لیکن سوئفٹ میں یہ فیچر نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈرائیور کے لیے ایلسوِن کو کم جگہوں پر بھی پارک کرنا سوئفٹ کے مقابلے میں آسان ہے۔
ایلسوِن بمقابلہ سوئفٹ – فوگ لیمپس اور DRLs:
ایک طرف چنگان کی گاڑی میں فوگ لیمپس نہیں ہیں، جبکہ سوزوکی نے انہیں لگا رکھا ہے۔ البتہ چنگان کی سیڈان DRLs رکھتی ہے لیکن سوئفٹ میں یہ نہیں ہیں۔ تو ایک فیچر میں ایلسوِن کو برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میں سوئفٹ آگے ہے۔
اسٹیئرنگ کنٹرولز:
جنگان اپنے تینوں ویرینٹس میں اسٹیئرنگ کنٹرولز بطور اسٹینڈرڈ پیش کرتی ہے، جبکہ سوزوکی نے سوئفٹ میں یہ سہولت پیش نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ نئی سیڈان میں ملٹی میڈیا کنٹرول کرنا سوئفٹ کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔
قیمت:
اب سب سے اہم کمپیریزن، جو کہ اس پوری تحریر کا بنیادی نقطہ ہے۔ چنگان نے 1.3L مینوئل کمفرٹ ایلسوِن 21,99,000 روپے میں متعارف کروائی ہے۔ جبکہ سوئفٹ DLX آٹو کی قیمت 22,10,000 روپے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گو کہ ایلسوِن ایک سیڈان کار ہے اور اس میں زیادہ فیچرز ہیں، اس کے باوجود یہ سوزوکی کی ہیچ بیک سے 11,000 روپے سستی ہے، جو کہ چنگان اور اس کی گاڑی کا بہت بڑا مثبت پہلو ہے۔
کمپیریزن چارٹ – چنگان ایلسوِن بمقابلہ سوزوکی سوئفٹ:
ایلسوِن 1.3L کمفرٹ | سوئفٹ DLX آٹو | |
ڈس پلیسمنٹ | 1370cc | 1328cc |
زیادہ سے زیادہ پاور (hp) | 99 | 90 |
زیادہ سے زیادہ ٹارک (Nm) | 135 | 114 |
سلنڈرز کی تعداد | 4 | 4 |
ٹرانسمیشن ٹائپ | 5 اسپیڈ مینوئل | 4 اسپیڈ آٹومیٹک |
ہیڈ لائٹس | ہائٹ ایڈجسٹ ایبل ہیلوجن | سمپل ہیلوجن |
جنریشن | جدید (تیسری) | ایک جنریشن پرانی (تیسری) |
اسپیکرز | 4 | 4 |
ایئر بیگز | 2 | 0 |
ABS | جی ہاں | جی ہاں |
ریئر کیمرے | جی ہاں | جی ہاں |
فوگ لیمپس | جی نہیں | جی ہاں |
DRLs | جی ہاں | جی نہیں |
پارکنگ سینسرز | جی ہاں | جی نہیں |
اسٹیئرنگ کنٹرولز | جی ہاں | جی نہیں |
قیمت | 21,99,000 روپے | 22,10,000 روپے |