پاکستان میں متوقع 4 ڈاٹسن گاڑیوں کا تعارف

0 559

طویل انتظار کے بعد گندھارا نسان کو حکومت کی جانب سے 2016-21ء آٹو پالیسی کے تحت براؤن فیلڈ اسٹیٹس مل گیا، اور اب ادارہ ملک میں ڈاٹسن گاڑیاں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

گندھارا نے 28 مارچ 2018ء کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کی روشنی میں نسان اور گندھارا کراچی میں قائم گندھارا کے پلانٹ کو ایک عالمی معیار کی مینو فیکچرنگ پلانٹ میں تبدیل کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔

دونوں ادارے 2019ء میں نئی گاڑیاں پیش کرنے کا وعدہ رکھتے ہیں، جیسا کہ پاک ویلز نے پہلے بتایا تھا اور اب تصدیق ہو چکی ہے کہ گندھارا چار سالوں میں 4.5 ارب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

نسان نے 1988ء میں ڈاٹسن برانڈ کو معطل کردیا تھا، لیکن 2012ء میں ادارے نے ڈاٹسن کے اجراء کے ذریعے کمپنی کو نئی زندگی دی۔ ذیل میں ان ڈاٹسن گاڑیوں کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے جو پاکستان میں لانچ کی جا سکتی ہیں:

ڈاٹسن می-ڈو:

datsun-mi-do

می-ڈو پانچ دروازوں کی ایک سب کامپیکٹ FWD ہیچ پیک ہے جو 1600cc لیٹر انجن کے ساتھ آتی ہے اور 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 5100  آر پی ایم پر  87 ہارس پاور اور 2700 آر پی ایم پر 140 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ گاڑی کی پیمائش 3950 ملی میٹر، 1700 ملی میٹر اور 1500 ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ہے اور ویل بیس 2476 ملی میٹر کی ہے۔

گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 173 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ صرف 12.2 سیکنڈ میں صفر سے 100 کی رفتار کو چھو سکتی ہے۔

خصوصیات:

  • رین سینسر: یہ ونڈ شیلڈ پر بارش کا پتہ لگا سکتی ہے اور وائپرز چلا سکتی ہے اور ساتھ ساتھ ہیڈلائٹس بھی۔
  • پاور ٹرنک – عام الفاظ میں آپ پچھلا دروازہ صرف ایک بٹن دبا کر کھول سکتے ہیں۔
  • اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم
  • وہیکل ڈائنامک کنٹرول (VCD) وغیرہ۔

اگر یہ کام مارکیٹ میں آئی تو یہ مقامی ہیچ بیک مارکیٹ میں تبدیلی لا سکتی ہے، جہاں اس وقت سوزوکی کی گاڑیوں کا راج ہے۔

ڈاٹسن آن-ڈو:

datsun-on-do

ڈاٹسن آن-ڈو اولذکر می-ڈو کا سیڈان ورژن ہے جو 2014ء میں جاری کیا گیا تھا۔ می-ڈو کی طرح سیڈان ورژن بھی 1600cc لیٹر انجن کے ساتھ آتا ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔ یہ خاص سیڈان 87 ہارس پاور اور 140 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو گاڑیاں بنانے والے مقامی اداروں کی پیش کردہ گاڑیوں کے مقابلے میں کافی اچھا ہے۔ گاڑی کی پیمائش 4337 ملی میٹر، 1700 ملی میٹر اور 1500 ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ہے اور اس کا ویل بیس 2476 ملی میٹر کا ہے۔

آن-ڈو ہونڈا سٹی ایسپائر اور ٹویوٹا کرولا آلٹس 1.6 جیسی گاڑیوں کو زبردست مقابلہ دے سکتی ہے۔ گاڑی کی خصوصیات ہیچ بیک ورژن می-ڈو جیسی ہی ہیں۔

ڈاٹسن گو:

Datsun_Go_2-e1454421428180

پاکستان میں ڈاٹسن کی جو گاڑیاں پیش کی جا سکتی ہیں ان میں سب سے زیادہ امکان اس گاڑی کا ہے کیونکہ ڈاٹسن گو کو کئی بار ڈاٹسن گو+ کے ساتھ ملک کی مختلف سڑکوں پر تجرباتی ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 5 دروازوں کی یہ ہیچ بیک 1200cc لیٹر 3-سلینڈر انجن رکھتی ہے جو 68 ہارس پاور اور 104 نیوٹن میٹر کا ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اب تک یہ گاڑی صرف 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ ظاہری صورت کے باوجود یہ بہت کشادہ گاڑی ہے اور اس میں پانچ افراد باآسانی سما سکتے ہیں، جس میں دیگر مقامی ہیچ بیک گاڑیوں کو دشواری پیش آتی ہے۔

یہ گاڑی مختلف انداز کے ساتھ آتی ہے، جیسا کہ:

  • ڈاٹسن گو (ہیچ بیک)
  • ڈاٹسن گو+ (MPV)
  • ڈاٹسن کراس (کامپیکٹ کراس اوور)

بتایا جاتا ہے کہ ادارہ ملک میں بیک وقت گو اور گو+ جاری کر سکتا ہے۔

ڈاٹسن ریڈی-گو:

datsun-redi-go

ڈاٹسن ریڈی-گو ایک ابتدائی سطح کی کراس اوور ہے جسے 2016ء میں جاری کیا گیا تھا۔ ابتداء میں ادارے نے یہ گاڑی 800cc لیٹر انجن کے ساتھ پیش کی تھی؛ البتہ بھارت میں مقبولیت کی وجہ سے کمپنی نے 1000cc لیٹر انجن متعارف کروا کر گاڑی کو مزید طاقتور بنایا۔ 0.8 لیٹر پٹرول انجن 54 بریک ہارس پاور اور 72 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے اور 5-اسپیڈ مینوئل گیئربکس رکھتا ہے۔

گاڑی 25 کلومیٹرز فی لیٹر کا مائلیج دیتی ہے اور اس کی ٹنکی میں 35 لیٹر ایندھن کی گنجائش ہے۔ اگر اسے پاکستان میں جاری کیا گیا، جس کا امکان بہت زیادہ ہے، تو یہ سوزوکی مہران، ویگن-آر اور کلٹس کو براہ راست ٹکر دے گی۔ یہ گاڑی بلاشبہ خریداروں کو ایک نیا انتخاب دے گی۔

ہماری طرف سے بس اتنا ہی، بذریعہ تبصرے اپنی رائے ضرور پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.