سات ایسی ہائبرڈگاڑیاں جو کہ ہنڈا سِٹی کی قیمت میں خریدی جا سکتی ہیں۔

1 450
ہنڈا سِٹی سب سے زیادہ چاہی جانے والی فیملی سیڈان ہے۔اس کے تعارف سے اب تک،یہ پاکستان کی سیڈان مارکیٹ میں اچھے خاصے شیئرز کا مزہ لے چکی ہے۔آج بھی بکنگ کے بعد اس کو حاصل کرنے کے لئے سات سے آٹھ ماہ کا انتظار اس کے ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہونے کا ثبوت ہے،مگر ہر کوئی گاڑی حاصل کرنے کے لئے اتنا لمبا انتظار نہیں کرنا چاہتا۔یہاں ہم پاک وہیلز کے توسط سے ہائبرڈ گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اسی حوالے سے ہم نے ہائبرڈ گاڑیوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو آپ ہنڈا سِٹی کی قیمت میں خرید سکتے ہیں جو کہ بیس ماڈل کی پندرہ لاکھ تیتیس ہزار  قیمت سے ٹاپ آف لائن ایک اعشاریہ پانچ لیٹر اے۔ٹی کی اٹھارہ لاکھ پچیس ہزار قیمت تک ہے۔
ہنڈا سِٹی آئی وی ٹیک کی قیمت میں۔۔۔۔
ٓ٭    ٹویوٹا پریئس(2012سے2007)
1
آپ پاکستان بھر میں کہیں بھی ٹویاٹا پریئس سیکنڈ جنریشن چودہ لاکھ سے سولہ لاکھ میں خرید سکتے ہیں۔یہ گاڑی ایک اعشاریہ پانچ لیٹر ون این زِی۔ایف ایکس ای ہائبرڈ انجن رکھتی ہے جو کہ کل ملا کے ایک سو ایچ پی فراہم کرتا ہے جبکہ اٹھارہ سے پچیس کلو میٹرکی فیول ایوریج فراہم کرتا ہے۔یہ گاڑی اور بھی بہت سی خصوصیات کی حامل ہے جن میں کی لیس گو اور پش سٹارٹ شامل ہیں جو کہ اس گاڑی کو پیسوں کے صحیح استعمال کے زمرے میں بھی لاتی ہیں۔
٭    ہنڈا فِٹ،شٹل(2013سے2009)
2
سیکنڈ جنریشن کی ہنڈا فِٹ دو طرح کی اشکال میں آتی ہے:ایک ہیچ بیک اور دوسری سٹیشن ویگن۔آپ یہ دونوں گاڑیاں حاصل کر سکتے ہیں چاہے ایک اعشاریہ تین لیٹر ہائبرڈ یا ایک اعشاریہ پانچ لیٹر ہائبرڈ۔آپ ان سے سترہ سے تئیس کلو میٹر تک کی فیول ایوریج کی توقع رکھ سکتے ہیں۔آپشنز کے انحصار سے،آپ ہنڈا فِٹ اور شٹل کہیں سے بھی چودہ لاکھ سے ساڑھے سولہ لاکھ میں خرید سکتے ہیں۔
ہنڈا سِٹی ایک اعشاریہ تین لیٹر اسپائیر کی قیمت میں۔
٭    ہنڈا انسائیٹ(2009سے2014)
3
جیسا کہ2014سے اس کے اجراء کو روک دیا گیا ہے،پر ٹویوٹا پریئس کی بات ہو تو ہنڈا کا جواب ہے ہنڈا انسائیٹ۔لیکن یہ مار کیٹ میں اتنی کامیابی حاصل نہ کر سکی جتنی کہ پریئس۔ہنڈا انسائیٹ ہنڈا فِٹ جیسا انٹیریئر رکھتی ہے اور بالکل ویسی ہی انجن خصوصیات کی حامل ہے۔پاکستان میں موجود زیادہ تر انسائیٹ آ پ چودہ سے سترہ لاکھ کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔
٭    ٹویوٹا ایکواء(2012سے تا حال)
4
سیکنڈ جنریشن ٹویوٹا پریئس اور تھرڈ جنریشن وِٹز سے کسی حد تک ملتاجلتا ڈیزائن رکھتی ایکوا پاکستان کی بہت مشہور ہائیبرڈ ہے۔یہ ایک اعشاریہ پانچ لیٹر کے ہایبرڈ انجن کے ساتھ آتی ہے اور انیس سے چھبیس کلو میٹر تک کی فیول ایوریج فراہم کرتی ہے۔یہ سیکیورٹی اور تحفظ کی بھی بہترین خصوصیات رکھتی ہے۔بہت سی ایکوا ء جو فروخت پر ہیں آپ ساڑھے سولہ لاکھ تک خرید سکتے ہیں۔
ہنڈا سِٹی ایک اعشاریہ پانچ لیٹر اسپائیر کی قیمت میں۔
٭    ہنڈا فِٹ(2014سے تا حال)
5
یہ آپ کے لئے ایک حیران کن بات ہو گی مگر تھرڈ جنریشن ہنڈا فِٹ واقعتا ہنڈا وِیزل سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔یہ ایک جیسا ایک اعشاریہ پانچ لیٹر ہایبرڈ انجن اور ویزل جبسی جادوئی نشستیں رکھتی ہے۔اس گاڑی کی باہری شکل بھی ماڈرن ہے اورکافی کھلا کیبِن رکھتی ہے۔فیول ایوریج اٹھارہ سے پچیس کلو میٹر ہے اور پاکستان میں موجود زیادہ تر سب کمپیکٹ گاڑیو ں سے موازنے پر یہ اپنی مثال آپ ہے۔آپ تھرڈ جنریشن ہنڈا فِٹ اٹھارہ لاکھ روپے تک میں خرید سکتے ہیں۔
٭    ہنڈا فریِڈ(2012)
6
ہنڈا فریِڈایک مِنی ایم پی وی ہے جو کہ پانچ،چھ،سات،یا پھر آٹھ سیٹنگ کپیسٹی کے ساتھ آتی ہے۔یہ جاز،فِٹ پلیٹ فارم پہ انحصار کرتی ہے اور فِٹ کی طرح یہ ایک اعشارہ پانچ لیٹر آئی وی ٹیک ہایبرڈ انجن کے ساتھ آتی ہے۔یہ سرکتے دروازے اور بہت ہی کھلا کیبن رکھتی ہے جو کہ اسے فیملیوں کے لئے بھروسہ مند بناتی ہے۔آپ اسے اٹھارہ لاکھ تک میں خرید سکتے ہیں۔
٭    ٹویوٹا ٹریئس(2012سے2015)
7
بالکل دنیا بھر کی طرح،تھرڈ جنریشن پریئس پاکستان میں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہایبرڈ کار ہے،جس کی ایک بڑی وجہ اس کی پہلے سے زیادہ بہتر باہری اور اندرونی خوبصورتی اور زیادہ طاقتور انجن ہے۔ایک اعشاریہ آٹھ لیٹر ٹو زِی آر۔ایف ایکس ای انجن رکھتی یہ پریئس سب سے بہتر فیول ایوریج رکھتی ہے جو کہ بیس سے ستائیس کلو میٹر تک ہے۔ یہ ورژن آپ انیس لاکھ میں حاصل کر سکتے ہیں اور جب آ پ ہنڈا
سِٹی ایک اعشاریہ پانچ لیٹر ایسپائر کے پریمئیم سے اس کا موازنہ کریں تویہ بہت ہی پر کشش متبادل ثابت ہو گی۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.