اپنی مدد آپ: ٹویوٹا FJ کروزر کے اسپارک پلگز تبدیل کریں

0 261

گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے بخوبی جانتے ہوں گے کہ ان سواریوں میں چھوٹے موٹے کام نکلتے ہیں رہتے ہیں۔ ان کاموں کے لیے بار بار کسی ماہر مکینک کی خدمات حاصل کرنے میں وقت اور پیسے دونوں ہی خرچ ہوتے ہیں۔کیا ہی اچھا ہو کہ بار بار مکینک کے در پر حاضری اور اس کے نخرے اٹھانے کے بجائے آپ خود ہی ان کاموں کو انجام دے لیں۔ اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک ویلز بلاگ پر قارئین کے لیے ایک نیا سلسلہ اپنی مدد آپ (Do It Yourself) کے عنوان سے شروع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ان کاموں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی جو گاڑیوں کے شوقین افراد ازخود باآسانی انجام دے سکتے ہیں۔

اس سلسلے کا پہلا بلاگ ٹویوٹا FJ کروزر کے بارے میں ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ FJ کروزر رکھنے والے لوگ یا ان کے ڈرائیور صرف اسپارک پلگ تبدیل کروانے کے لیے مکینک کے پاس گھنٹوں ضائع کردیتے ہیں۔ پاک ویلز فورم کے ایک سینئر رکن @VChang کے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کو انجام دینے کی ٹھانی۔ اس سے پہلے کہ ہم تفصیلی طریقہ کار کی طرف جائیں، پہلے اس گاڑی سے متعلق کچھ جان لیتے ہیں۔

جاپانی کار ساز ادارے کی FJ کروزر قدیم انداز میں تیار کی جانے والی SUV ہے۔ اسے ٹویوٹا کی مشہور FJ40 سیریز 4×4 کی طرز پر بنایاگیا ہے۔ یہ سیریز 1984 میں اختتام پزیر ہوچکی تھی۔ نئی FJ کروزر کو سال 2006 میں متعارف کروایا گیا ہے۔ اسے متعدد ممالک بالخصوص خلیجی ریاستوں (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات وغیرہ) میں کافی شہرت حاصل ہوئی۔

ٹویوٹا FJ کروزر کو پیٹرول سے چلنے والے 4 ہزار سی سی V6 انجن کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ جاپانی کار ساز ادارہ ہر 30 ہزار میل (48280 کلومیٹر) مسافت کے لیے اسپارک پلگز تبدیل کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اس میں اسپارک پلگ تبدیل کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اس کام کو انجام دینے کے لیے اسپارک پلگ کے علاوہ درج ذیل سامان درکار ہوگا:
• 10 ملی میٹر ساکٹ
• 12 ملی میٹر ساکٹ
• اسپارک پلگ ساکٹ
• ساکٹ ایکسٹینشن
درکار وقت: 30 منٹ

پاک ویلز فورم کے رکن @VChang نے اپنی FJ کروزر 2007 کے لیے اریڈیئم (Iridium) کی نوک والا اسپارک پلگ منتخب کیا۔ انہوں نے پہلے ڈرائیور کی طرف (بائیں جانب) پلگ کو نکالا اور پھر بریکٹ کو علیحدہ کیا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ نمبر 1 اسپارک پلگ کو تو براہ راست تبدیل کرسکتے ہیں لیکن نمبر 2 اور 3 کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کو بریکٹ ہٹانا ضروری ہے۔ 10 ملی میٹر ساکٹ کے ذریعے کوائلز کو کھول لیں پھر اسپارک پلگ ساکٹ اور ایکسٹینشن کی مدد سے دیگر پلگز کو بھی نکال لیں۔ بائیں جانب کے برعکس دائیں جانب (سیدھے ہاتھ کی طرف) موجود کوائلز کو کھولنے کے لیے صرف ایئر فلٹر کو ہٹانا ہی کافی ہے۔

ذیل میں موجود تصاویر سے بھی بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ کس مرحلے پر کونسا کام انجام دیا گیا۔ پاک ویلز فورم پر موجود مکمل تھریڈ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

vchang fj cruiser sparkplug diy (1)
ڈینسو اریڈیئم ٹِپ پلگ (6 عدد)

vchang fj cruiser sparkplug diy (2)
انجن کا دایاں حصہ (ڈرائیو کی جانب)

vchang fj cruiser sparkplug diy (3)
بریکٹ کے اوپرے نٹ کھولتے ہوئے

vchang fj cruiser sparkplug diy (4)
بریکٹ کے نچلے نٹ کھولتے ہوئے

vchang fj cruiser sparkplug diy (5)
بریکٹ ہٹائے جانے کے بعد کوائل نمبر 2 اور 3

“]vchang fj cruiser sparkplug diy (6)
اگنیشن کوائل میں 10 ملی میٹر نٹ کھولتے ہوئے

vchang fj cruiser sparkplug diy (7)
استعمال شدہ اسپارک پلگ نکال لیا گیا

vchang fj cruiser sparkplug diy (8)
نیا اور پرانا اسپارک پلگ ایک ساتھ

vchang fj cruiser sparkplug diy (9)
دوسرا اگنیشن کوائل کھولتے ہوئے

vchang fj cruiser sparkplug diy (10)
کوائل نمبر 1 ہٹاتے ہوئے

vchang fj sparkplug diy (11)

vchang fj sparkplug diy (12)

vchang fj cruiser sparkplug diy (13)

انجن کے دائیں جانب موجود تین اگنیشن کوائلز

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.