مادر ملت کی تاریخی گاڑیوں پر 4 ماہ کی محنت کا پھل

0 216

چند ماہ قبل ملک کے نمایاں ذرائع ابلاغ پر مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخی گاڑیوں کی بحالی سے متعلق خبریں نشر ہونا شروع ہوئیں۔ یہ کام دراصل کلاسک کار کلب آف پاکستان (VCCCP) کے صدر محسن اکرام کی زیرنگرانی انجام دیا جارہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کے زیراستعمال رہنے والی ماضی کی خوبصورت ترین گاڑیوں میں شمار کی جاتی تھیں۔ ان میں سے ایک 1955 کیڈیلک سیریز 62 کنورٹ ایبل ہے جبکہ دوسری سفید رنگ کی 1965 مرسڈیز بینز 200 ہے۔محسن اکرام اور ان کی ٹیم نے ان گاڑیوں کو نئی جلا بخشنے کا کام ذمہ لیا ہوا ہے۔ اس دوران وہ ان گاڑیوں کے گلے سڑے حصوں کی مرمت کرنے اور انہیں بہترین رنگ میں رنگنے کا بھی کام انجام دے رہے ہیں۔ گاڑیوں کی بحالی کا کام مکمل ہوجانے کے بعد انہیں قائداعظم عجائب گھر کی زینت بنایا جائے گا۔

محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیوں پر کام اب بھی جاری ہے ۔ اس کام کو شروع ہوئے 120 سے زائد روز ہوچکے ہیں اور اس دوران گاڑی کو کس قدر بحال کیا جاچکا ہے، اس کا اندازہ آپ ذیل میں موجود تصاویر سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔

401ef88f4d6985cb88db12a746e2909c4b0f4becec21fd2858pimgpsh_fullsize_distr

مادر ملت کے زیر استعمال رہنے والی ان گاڑیوں کی بحالی پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس کی مد میں رعایت کے بعد اخراجات ڈیڑھ کروڑ روپے تک کم کیے جاسکے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.