فراری نے F12tdf سُپر کار پیش کردی

0 694

پرتعیش گاڑیاں بنانے والے معروف اطالوی ادارے فراری نے آج اپنی FR سُپر کار F12 برلینیتا پیش کردی ہے۔ F12tdf کے نام سے پیش کی جانے والی یہ گاڑی ہر اعتبار سے مقابلہ میں سبقت لے جانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ نام میں شامل tdf سے لگتا ہے کہ یہ ‘ٹربو ڈیزل فراری’ ہوسکتی ہے۔ یہ گاڑی ٹوؤر دی فرانس کے ان یادگار مقابلوں کو خراج تحسین پیش کرے گی جس میں فراری نے 1950 اور 1960 کے عشرے میں کامیابیاں حاصل کی تھیں۔

اس گاڑی کی رفتار کا اندازہ اس کے انجن سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے 6300 سی سی NA V12 انجن میں چند تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کے بعد مکینکی اور تکنیکی دونوں اعتبار سے فراری کی روایتی F1 گاڑیوں جیسی ٹیکنالوجی کی حامل ہوچکی ہے۔ مختصراً یہ کہ اس کا انجن 770 براک ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے اور صرف 2.9 سیکنڈز میں گاڑی کی رفتار 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کو چھو سکتی ہے۔ اس میں شامل دہرے کلچ خود کار ٹرانسمیشن کی خصوصیات سے گیئر تبدیل کرنا مزید آسان ہوگیا ہے اور اوپر کی جانب 30 فیصد اور نیچے کی جانب 40 فیصد برق رفتار سے گیئر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ F12tdf میں شامل بریکس فراری لافراری سے لیے گئے ہیں جو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کو صرف 30.5 میٹر فاصلے کے اندر روک سکتے ہیں۔

اس گاڑی کے صرف انجن ہی میں بہتری نہیں کی گئی بلکہ اسے باہر سے بھی بالکل نیا انداز دیا گیا ہے جس میں اونچا اسپائلر، گاڑی کے دائیں اور بائیں حصے پر ہوا کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے air vents اور پچھلی لائٹس بھی شامل ہے۔ کاربن فائبر کی وجہ سے F12tdf کا وزن 112 کلو گرا م کم ہوا ہے۔ اندرونی حصے پر نظر ڈالیں تو وہاں وہ تمام خصوصیات ملیں گی جو F12 گاڑی میں ہونی چاہیں۔ دروازے کاربن فائبر، کیبن میں چمڑے سے کہیں زیادہ بہتر الکینترا، زمین پرایلیمونیم پلیٹس استعمال کر کے اسے مزید دلکش بنایا گیا ہے

F12tdf نے فراری کا فیورانو ٹریک پر لیپ صرف 1 منٹ اور 21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ یہ وقت ایک عام F12 سے 2 سیکنڈ کم اور 950 براک ہارس پاور والی لافراری سے 1.3 سیکنڈ زیادہ ہے۔ یہ گاڑی صرف 799 کی تعداد میں تیار کی جائے گی جس سے آپ اس کے خاص ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس کی قیمت ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی البتہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ 50 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.