خواتین کے لیئے 5 بہترین گاڑیاں

1 470

سڑکوں کی انتہائی خراب حالت اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آج بہت سے افراد کے لیے گاڑی چلانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے گاڑی خود چلانے کے بجائے ڈرائیور رکھ لیا ہے اور کچھ نے ٹیکسی کے ذریعے سفر کو ترجیح دینا شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان درآمد کی جانے والی 5 مشہور ترین جاپانی گاڑیاں

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی پریشانی کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ خواتین میں گاڑی چلانے کے رجحان میں تیزی آرہی ہے۔ گوکہ خواتین ہر طرز کی گاڑی چلا سکتی ہیں تاہم یہاں ہم ان 5 گاڑیوں کا ذکر کر رہے ہیں جو مختصر، خوبصورت ہونے کے ساتھ سنبھالنے میں بھی نسبتاً آسان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

سوزوکی مہران

Suzuki-Mehran-Model-2014
سوزوکی مہران پاکستان ہی میں تیار کی جاتی ہے۔ اس کا شمار سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی گاڑیوں میں ہوتا ہے اور یہ مرد و خواتین میں یکسان مقبول ہے۔ سوزوکی برانڈز کے قابل اعتماد ہونے کی وجہ سے اس گاڑی کی بعد از استعمال قیمت بھی اچھی مل جاتی ہے۔ اس کا مختصر حجم اور کم قیمت خواتین کی پسندیدگی کی وجوہات میں سے ہیں۔ سوزوکی مہران مختلف رنگوں بشمول چمکدار نقرئی، گہرے نیلے اور سفید رنگ میں دستیاب ہے۔


ڈائی ہاٹسو میرا

daihatsu mira
ڈائی ہاٹسو میرا پاکستان میں دستیاب گاڑیوں کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ یہ 660 سی سی کی انتہائی مختصر لیکن دیدہ زیب گاڑی ہے جسے خواتین ڈرائیوروں میں پسند کیا جا رہا ہے۔ اوسط بجٹ کی یہ گاڑی ایک مختصر خاندان کے لیے بہترین ہے۔ دیگر درآمد شدہ گاڑیوں کے برعکس اس کے پرزے باآسانی دستیاب ہیں اور بعد از استعمال فروخت کی بھی اچھی قیمت مل سکتی ہے۔


سوزوکی آلٹو

suzuki-suzuki-2012
سوزوکی کی دوسری گاڑی اس فہرست میں شامل ہے جو خواتین میں بہت مقبول ہے۔ سال 2012 تک آلٹو پاکستان میں بنائی جاتی رہی ہے۔ یہ گاڑی اپنی عمدگی، ایندھن کی بچت، سنبھالنے میں آسان ہونے کے باعث خواتین میں کافی مقبول ہے۔ یہ گاڑی مختلف رنگوں نیلے، سفید، سرخ اور بہت سے دوسرے رنگوں میں آتی ہے۔ گاڑی کا اندرونی حصہ آرام دہ اور پرسکون ہے۔


ٹویوٹا وِٹز

Toyota-Vitz
ٹویوٹا وٹز بھی خواتین میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی گاڑی ہے۔ یہ سب مختصر گاڑی تین یا پانچ دروازوں کے ساتھ آتی ہے لیکن زیادہ تر خواتین پانچ دروازوں والی وِٹز کو ترجیح دیتی ہیں۔ دوسرے ممالک میں یہ گاڑی ٹویوٹا Echo اور ٹویوٹا یارس کے نام سے بھی پیش کی جاتی ہے۔ یہ گاڑی اپنے چھوٹے سائز اور مضبوط گرفت کی وجہ سے خواتین کے لیے چلانا آسان ہے۔ گاڑی میں سفر بہت آرامدے ہے جبکہ بیرونی انداز کافی خوبصورت اور دلکش ہے۔


ٹویوٹا پاسو

passo
ٹویوٹا وٹز کے بعد ٹویوٹا کی سب سے مقبول ہیچ بیک ٹویوٹا پاسو ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس نے پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ ٹویوٹا پاسو ایک چھوٹی گاڑی ہے، لیکن اس کا اندرونی حصہ ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ دیگر ہم پلہ گاڑیوں کے مقابلے میں قدرے بہتر جگہ فراہم کرتی ہے۔ ڈیش بورڈ کا ڈیزائن بھی کشادگی کا احساس دلاتا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں ائیر بیگ کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ گاڑی زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے لیئے انتہائی موزوں ہے کیونکہ یہ ٹویوٹا وٹز سے سستی ہے اور ایندھن بھی بچاتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.