خوبصورت انداز اور جدید خصوصیات سے آراستہ نئی ہونڈا اکارڈ 2016 متعارف

0 390

ہونڈا ایٹلس کارز نے پرتعیش گاڑیوں میں اپنا منفرد مقام رکھنے والی ہونڈا اکارڈ کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ نویں جنریشن ہونڈا اکارڈ 2016 کی پیشکش نے ایک نئی جہت کی بنیادی رکھی ہے جس میں بیک وقت جدت، پرلطف اور آرامدے سفر فراہم کرنے کی خصوصیات شامل ہیں۔ نئے پرکشش انداز اور جدید خصوصیات کی حامل نویں جنریشن ہونڈا اکارڈ پاکستان کے ڈیلرشپس پر 1 کروڑ اور ساڑھے 12 لاکھ روپے قیمت میں دستیاب ہے۔

ہونڈا کی بہترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی اکارڈ کو عالمی منظر نامے پر نمودار ہوئے 40 سال ہوچکے ہیں۔ اکارڈ نے ابتداء ہی سے پرتعیش سیڈان گاڑیوں کے زمرے میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کرلیا تھا جس کی بنیادی وجہ اس کا بہترین معیار، عمدہ بناوٹ اور جدید خصوصیات کا حامل ہونا ہے۔ پاکستان میں ہونڈا اکارڈ کو پہلی مرتبہ سال 2005 میں متعارف کروایا گیا۔ دیگر ممالک کی طرح اکارڈ نے پاکستان میں بہت جلد مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

نئی ہونڈا اکارڈ کے ظاہری انداز کی بات کریں تو یہ حصہ نئے ڈیزائن کے حامل بمپر، دلکش LED ہیڈلائیٹس اور اسٹاپ لائیٹس کے علاوہ سیاہ اور نقرئی (سِلور) رنگ سے آراستہ ہے۔ جبکہ اندرونی حصے میں 7-انچ کی ٹچ اسکرین، ایڈوانس ڈسپلے آڈیو یونٹ I-MID، آواز پہچاننے والی ٹیکنالوجی اور ٹیلی فون سے منسلک ہونے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ نئی اکارڈ میں ریموٹ کنٹرول، بٹن سے گاڑی اسٹارٹ کرنے کی سہولت، چھت پر کھڑکی، کروز کنٹرول اور ایکو موڈ جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اکارڈ میں شامل جدید ڈیول زون آٹومیٹک AC کی مدد سے گاڑی کے دائیں اور بائیں حصے میں علیحدہ علیحدہ درجہ حرارت پر ایئرکنڈیشننگ استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلی نشستوں پر سفر کرنے والوں کے لیے بھی AC vents دیئے گئے ہیں تاکہ وہ بھی ایئرکنڈیشننگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

ماہانہ اقساط پر ہونڈا اکارڈ حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

honda-accord-2

گاڑی کے دل یعنی انجن سے متعلق بات کریں تو نئی اکارڈ میں 4-سلینڈر اور 16-والو کا حامل 2400cc انجن شامل ہے۔ یہ i-VTEC انجن 6200 آر پی ایم پر 175 ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی پر مبنی اس انجن کے ساتھ 5-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس اور پیڈل شفٹرز منسلک ہیں۔ یہ انجن بہترین رفتار کے ساتھ ایندھن بچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

حفاظتی سہولیات میں ہونڈا گاڑیاں اچھی شہرت رکھتی ہیں۔ نئی اکارڈ میں بھی مسافروں کی حفاظت کے لیے 6 ایئر بیگز شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اکارڈ میں ہونڈا لین واچ بھی شامل کیا گیا ہے جو ڈرائیور کو نظر نہ آنے والے خطرات سے آگاہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چور لاک (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)، وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹ (VSA)، ہل اسٹارٹ اسسٹ (HSA)، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل (ESS) کے علاوہ آگے اور پیچھے سینسرز کے ساتھ عقبی کیمرہ بھی اکارڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اکارڈ 2017 ہائبرڈ: پہلے سے زیادہ باکفایت اور ماحول دوست!

پاکستان میں نئی ہونڈا اکارڈ کی فروخت 17 دسمبر 2016 سے شروع کی جاچکی ہے۔ ہونڈا ایٹلس کی جانب سے اس کی قیمت 1.125 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ نئی ہونڈا اکارڈ پانچ مختلف رنگوں بشمول سفید، نقرئی، سیاہ اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔ صارفین کی سہولت کے لیے نئی اکارڈ کے ساتھ 2-سال / 50 ہزار کلومیٹر تک وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔

ہونڈا پاکستان پرامید ہے کہ اپنے منفرد انداز، جدید خصوصیات اور مناسب قیمت کے باعث نئی ہونڈا اکارڈ پاکستانی مارکیٹ میں زبردست پزیرائی حاصل کرے گی۔ نئی ہونڈا اکارڈ کے بارے میں مزید گفتگو اور دیگر لوگوں کی رائے جاننے کے لیے پاک ویلز فورم ملاحظہ فرمائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.