اٹلس ہنڈا کا ہنڈا سٹی کی کلر رینج پر نظر ثانی کا فیصلہ

0 369

جیسا کہ پاک وہیلز نے اکتوبر 2016 میں رپورٹ کیا کہ ہنڈا اپنے سٹی سیریز کی گاڑیوں کا باڈی کلر تبدیل کر رہا ہے۔ کپمنی نے بیگی کلر کو اپنی آپشن میں شامل نہیں کیا جبکہ ریلے ریڈ کلر کو شامل کرنے کی اطلاعات ہیں جو کہ ہبانیرو ریڈ کلر کی جگہ شامل کیا جائے گا۔ پاک وہیلز کے زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کپمنی ھنڈا سوک کی مکمل کلر رینج میں ہنڈا سٹی کی اینٹری لیول سیڈان گاڑیاں متعارف کروانے جا رہی ہے۔

اس حوالے سے کپمنی کے الحاق یافتہ ڈیلرز نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ ہنڈا اٹلس سٹی کی کلر رینج پر نظر ثانی کر رہی ہے اور یہاں یہ بتانا بھی بہت ضروری ہے کہ یہ فیصلہ سوزکی سیاز کے لانچ کے موقع پر کیا گیا ہے جو کہ شیڈول کے مطابق 7 فروری 2017 کو لانچ کی جائے گی۔ ماہرین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ہنڈا اٹلس کی ایک مارکیٹنگ حکمت عملی ہو سکتی ہے جس سے وہ اپنی اس اینٹری لیول سیڈان میں نئی کلر رینج متعارف کروا کر اس کی فروخت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہنڈا اٹلس پاکستان میں نئی ہنڈا سٹی کو 2017 میں متعارف کروانے کا ارادہ نہیں رکھتا. جس کا اندازہ اٹلس ہنڈا کا کلر رینج تبدیل کرنے کے اقدام سے لگایا جا سکتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.