ہونڈا سوک کی خصوصیات جن سے پاکستانی صارفین محروم ہیں!

0 231

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ دسویں جنریشن ہونڈا سِوک نے پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کو نئی جہت سے روشناس کروایا ہے۔ نئی ہونڈا سوک کے ساتھ چند ایسی خصوصیات پاکستان میں متعارف ہوئیں کہ جو اس سے قبل مقامی تیار شدہ گاڑیوں میں شامل نہیں تھیں۔ ان میں ٹربو چارج، ریموٹ سے انجن اسٹارٹ کرنے کی سہولت، ازخود گاڑی لاک اور ان لاک جیسی بے شمار سہولیات شامل ہیں۔ گو کہ پاکستانی مارکیٹ کے لیے یہ سہولیات پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں انہیں کئی سالوں سے پیش کیا جارہا ہے۔ سیدھے سادھے لفظوں میں کہا جائے تو پاکستان میں ہونڈا ایٹلس کئی سال پرانی خصوصیات پیش کر کے داد وصول کر رہا ہے۔ اس کے باوجود جدید خصوصیات کی ایک طویل فہرست ہےکہ جو پاکستان میں ہونڈا سوک کے ساتھ متعارف کروائی جاسکتی تھی لیکن اس موقع کو بھی ضائع کردیا گیا۔ اس مضمون میں ہم انہی چند خصوصیات کا ذکر کر رہے ہیں کہ جو امریکا میں تیار ہونے والی ہونڈا سوک کا خاصہ ہیں لیکن پاکستانیوں کو اب بھی ان سے محروم رکھا گیا ہے۔

جدید ہیڈلائٹس + سینسرز

امریکا میں تیار ہونے والی ہونڈا سوک میں پراجیکٹر بیم ہیلوجن ہیڈلائٹس موجود ہیں۔ ان ہیڈ لائٹس کے ساتھ سینسر بھی شامل ہے جو روشنی کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے ہیڈلائٹس کو ازخود جلانے یا بجھانے کا کام بھی کرسکتا ہے۔

ٹائر میں ہوا کے تناسب سے آگہی کا نظام

امریکا میں ہونڈا سوک کے تمام ماڈلز ٹائر میں ہوا کے تناسب پر نظر رکھنے والے جدید نظام TPMS کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی کے دیگر حصوں کی طرح اس میں بھی سینسرز شامل ہیں جو ہر پہیے کے قطر اور گھومنے کی رفتار وغیرہ پر نظر رکھتے ہوئے ان میں ہوا کے تناسب سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

ایئربیگز و دیگر حفاظتی سہولیات

مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ہونڈا سوک کے تمام ہی ماڈلز میں نہ صرف اگلی نشستوں پر بلکہ دائیں و بائیں جانب بھی ایئر بیگز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی الٹ جانے کی صورت میں ایئر بیگز کھولنے کے لیے بھی اضافہ سینسرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونڈا سِوک کے نئے عہد کی شروعات

multiple-airbags

تصادم کے خطرے سے خبردار کرنے کا نظام

یہ سہولت ہونڈا سوک EX (اوریئل) اور اس سے بہتر ماڈل میں پیش کی جارہی ہے۔ یہ نظام اگلے شیشے پر لگے چھوٹے سے کیمرے کی مدد سے کام کرتا ہے اور ڈرائیور کو گاڑی کے سامنے آنے والی شے سے تصادم کے ممکنہ خطرے کی اطلاع فراہم کرتا ہے۔

خود کار بریکنگ کا نظام

یہ سہولت بھی ہونڈا سوک EX (اوریئل) اور اس سے بہتر ماڈل میں شامل ہے۔ CMBS نامی یہ نظام دراصل ممکنہ تصادم کے خطرے سے آگاہ کرنے والے نظام ہی سے منسلک ہے جس میں آگہی فراہم کرنے کے باوجود ڈرائیور کی جانب سے حرکت نہ کرنے پر ازخود گاڑی کو روک کر تصادم سے بچایا جاسکتا ہے۔

نئی ہونڈا سِوک آسان اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

2016-Honda-Civic-Collision-Mitigation-Braking-System

لین کی خلاف ورزی پر انتباہ

امریک میں پیش کی جانے والی ہونڈا سوک EX (اوریئل) اور اس سے بہتر ماڈل میں لیکن کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو انتباہ کیا جاتا ہے۔ LDW کے نام سے شامل یہ نظام پاور اسٹیئرنگ کنٹرول کو بھی سخت کردیتا ہے تاکہ ڈرائیور لین کی خلاف ورزی پر حادثے سے محفوظ رہے۔

سڑک کی حدود سے تجاوز پر انتباہ

یہ سہولت بھی امریکا میں پیش کی جانے والی ہونڈا سوک EX (اوریئل) اور بہتر ماڈل میں پیش کی جارہی ہے۔ یہ دراصل LDW ہی کا توسیعی نظام ہے جو لین کے علاوہ شاہراہ کی حدود پر بھی نظر رکھتا ہے اور گاڑی کے حدود سے تجاوز کرنے پر ازخود بریک لگ جائیں گے تاکہ گاڑی کو حادثےسے محفوظ رکھاجاسکے۔

جدید LED ہیڈلائٹس

ٹوؤرنگ ماڈل میں شامل یہ جدید ہیڈلائٹس ہونڈا سوک کی دلکشی میں زبردست اضافہ کرتی ہیں۔ عام ہیڈ لائٹس کے مقابلے میں یہ بہت زیادہ تیز روشنی کرتی ہیں اور 10 گنا طویل عرصے تک قابل استعمال رہتی ہیں۔

Honda Civic X headlights

اس کے علاوہ امریکا میں تیار اور فروخت ہونے والی ہونڈا سوک ٹربو اور بہتر ماڈل میں 17 انچ الائے ویلز، چھت پر انٹینا اور گاڑی کے رنگ سے مشابہ اسپائلر بھی شامل ہیں۔ یہ وہ چند خصوصیات ہیں کہ جس سےسوک خریدنے والا ہر امریکی مستفید ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی منفرد خصوصیات کا ذکر کیا جاسکتا ہے تاہم پاکستان میں اگر انہیں ہی متعارف کروادیا جائے تو یہ کسی بڑے کارنامے سے کم نہ ہوگا۔ اس کے لیے صرف ہونڈا ایٹلس کو قصور وار قرار دینا مناسب نہیں بلکہ ان کی تعریف بنتی ہے کہ انہوں نے چند نئی خصوصیات کو پہلی مرتبہ پاکستانی مارکیٹ میں پیش کرنے میں پہل کی۔ دیگر مقامی کار ساز اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو جدید سہولیات اور منفرد خصوصیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.