ہیونڈائی ٹکسن ایک مرتبہ پھر نظر آ گئی!

0 139

ہیونڈائی ٹکسن کو ایک مرتبہ پھر لاہور میں دیکھا گیا ہے۔

چند روز قبل ہمارے ایک ساتھی پاک ویلر نے لاہور میں ہیونڈائی آیونِک دیکھی تھی جس کے بعد بحث شروع ہوگئی کہ ہیونڈائی-نشاط پاکستان میں لازماً ہیونڈائی آیونِک لا رہا ہے، اور اب ہیونڈائی کی ایک اور گاڑی لاہور میں دیکھی گئی ہے اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ ہیونڈائی ٹکسن ہے۔

ذرا تصویر دیکھیں؛

ہم یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتے کہ یہ ٹیسٹ ماڈل ہے یا ہیونڈائی-نشاط موٹرز کے کسی عہدیدار کی گاڑی ہے یا دونوں ہیں۔

ٹکسن جنوبی کوریائی کار کمپنی ہیونڈائی کی 5-دروازوں والی ایک کراس اوور ہے۔ پہلی جنریشن کی ٹکسن 2004ء میں لانچ کی گئی تھی اور 5 سال تک اس کی پیداوار جاری رہی، جس میں وقت کے ساتھ ساتھ کئی ظاہری بہتریاں لائی گئیں۔ دوسری جنریشن کی ٹکسن 2009ء میں فروخت کے لیے پیش کی گئی اور 2015ء میں موجودہ (تیسری) جنریشن کے آنے پر ختم کردی گئی۔ نظر آنے والی گاڑی تیسری جنریشن کی ٹکسن ہے۔

ٹکسن بین الاقوامی سطح پر پانچ انجن آپشنز میں دستیاب ہے، جن میں سے دو ڈیزل انجنز کے ساتھ ہیں اور تین پیٹرول انجنز کے۔ جہاں تک ٹرانسمیشن کا معاملہ ہے، آپ کو 6-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ملے گی۔

جنوبی کوریائی آٹوموٹو ادارہ ہیونڈائی ہیونڈائی نشاط موٹر پرائیوٹ لمیٹڈ (“HNMPL”) کے نام سے پاکستان میں داخل ہوا ہے۔ منصوبہ نشاط گروپ آف کمپنیز اور جاپان کے معروف تجارتی و سرمایہ کاری اداروں میں سے ایک سوجِتز کارپوریشن ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر بنایا گیا ہے۔

HNMPL ایک گرین فیلڈ سرمایہ کاری ہے، جو ہیونڈا برانڈ کی گاڑیوں کے لیے M3 انڈسٹریل سٹی، فیصل آباد میں ایک کار اسمبلی پلانٹ بنا رہی ہے جن میں کاریں اور ہلکی کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔ پلانٹ سالانہ 30,000 یونٹس سالانہ کی پیداواری تنصیب حاصل کرے گا۔

مزید آٹوموٹِو خبروں اور جائزوں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.