پاک سوزوکی نے سوزوکی سوفٹ کے سٹینڈرڈ ویرینٹس بند کر دیئے

2 264

پاک سوزوکی کے ڈیلرز نے اس بات کی تصدیق کی کہ سوزوکی سوفٹ کے سٹینڈرڈ ویرینٹس 10 جون 2017 سے بند کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ڈیلرز کو لکھے گئے ایک لیٹر میں کمپنی نے اس کے دونوں سٹینڈرڈ ویرینٹس کو بند کرنے پر روشنی ڈالی۔ تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ اس سے پاکستان میں سوزوکی سوفٹ بند ہوجائے گی۔ شاید کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہ گاڑی صرف دو ویرینٹس میں ہی  فراہم کرے گی۔

سوزوکی سوفٹ AT/T NAV (سیٹلائیٹ نیویگیشن) قیمت 1511000 روپے (ایکس فیکٹری)

سوزوکی سوفٹ DLX M/T (سیٹلائیٹ نیویگیشن) قیمت 1375000 روپے (ایکس فیکٹری)

یہ بات قابل غور ہے کہ اس گاڑی کے ویرینٹس کو بند کرنے کا اعلان نئی سوزوکی کلٹس کے لانچ کے کچھ دنوں بعد کیا گیا ہے جس کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ گاڑی اپنے پرانے ماڈلوں کی نسبت بالکل نیا انٹیئریر، ایکسٹیریر، اور منفرد فیچرز کی حامل ہے۔ انڈسٹری ماہرین کا ماننا ہے کہ نئی سوزوکی کلٹس کی قیمت جو کہ VXL کی 1391000 روپے اور VXR کی 1250000 روپے ہے وہ سوزوکی سوفٹ کی سیل کے لیے ایک مسئلہ تھی چونکہ حفاظتی انتظامات کے اعتبار سے کلٹس زیادہ بہتر اور پیسے کی درست ویلیو فراہم کرتی ہے۔ تو پس یہ صرف وقت کی بات ہے کہ کمپنی نے سوزوکی سوفٹ کی قیمتوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔

whatsapp-image-2017-06-07-at-3-56-53-am

فی الحال سوزوکی کی پروڈکشن لائن پر درج زیل گاڑیاں موجود ہیں

سوزوکی مہران

سوزوکی ویگن آر

سوزوکی کلٹس

سوزوکی سوفٹ

سوزوکی سیاز

سوزوکی وتارا

سوزوکی جمی

سوزوکی بولان

سوزوکی راوی

نئی سوزوکی کلٹس کے لانچ کے موقع پر انڈسٹریز اور پروڈکشن کے وفاقی سیکرٹری  خضر حیات گوندل نے کہا کہ “سوزوکی ہمیشہ سے متوسط طبقے کی آواز بنا رہا ہے اور یہ ان گاڑیوں میں ڈیل کرتا ہے جسے صارفین ضرورت کے تحت خریدتے ہیں نہ کہ تفریح کے لیے”

پچھلے چند ماہ میں کمپنی نے سوزوکی ویگن آر اور سوزوکی مہران کی قیمت پر نظر ثانی کی ہے جیسا کہ پاک وہیلز کی پہلی پوسٹ میں بتایا گیا۔ اس موقع پر ہم صرف حیران ہی ہوسکتے ہیں کہ اس بندش کے بعد کمپنی اپنے اور اپنے صارفین کے لیے کیا لاتی ہے کیونکہ کئی سرمایہ کار ملک کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی تیزی سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پاک سوزوکی نے سوفٹ کی تیسری جنریشن 2010 میں متعارف کروائی تھی جس میں M13A انجن نصب کیا گیا تھا اور اس کا مقصد پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ہائی لیول کی ہیچ بیک کار متعارف کروانا تھا۔ ابھی تک سوزوکی پاکستان میں اس کار کے 32000 یونٹ بیچنے میں کامیاب رہی ہے۔

آپ کی سوزوکی کے حالیہ فیصلہ کے بارے میں کیا رائے ہے؟ اپنے خیالات کا اظہار نیچے کمنٹ باکس میں کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.