پاکستانی ‘نسٹ فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم’ کی عالمی مقابلے میں شرکت

0 207

دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی موٹر اسپورٹس کا مقابلہ برطانیہ میں ہوا جسے ‘فارمولا اسٹوڈنٹ یو کے(FSUK) کا نام دیا گیا۔ نارتھ ہمپٹن شائرکے قریب واقع معروف موٹر ریس سرکٹ سلور اسٹون میں 8 سے 12 جولائی تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 3 ہزار طالب علموں نے شرکت کی۔

اس سال کی خاص بات پاکستان کے سب سے بڑی شہر کراچی میں قائم نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کی فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم کی مقابلوں میں شرکت تھی۔ نسٹ کے طالب علموں نے 97 دیگر ٹیموں کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔ طالب علموں کی جانب سے مقامی طور پر تیار کی گئی گاڑی NAS15 سلوراسٹون ٹریک پر 22 میں سے 18 لیپس مکمل کر کے 49ویں نمبر پر آئی۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی گاڑی کی سب سے بہترین پوزیشن ہے۔ علاوہ ازیں NAS15 نے مختلف اقسام کے 6 امتحانات میں بھی کامیاب حاصل کی جس کے بعد بزنس پریزنٹیشن پروگرام میں ترقی کرتے ہوئے 28 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

اس سے قبل نسٹ کی ٹیم نے پہلی بار فارمولا اسٹوڈنٹ جرمنی میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس میں بہتر کارکردگی کے بعد اسے برطانیہ میں ہونے والے فارمولا اسٹوڈنٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

28 جولائی سے 2 اگست تک جرمنی میں نسٹ کی ٹیم نے مختلف امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے 63ویں پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ اس موقع پر فارمولا اسٹوڈنٹ جرمنی کے اعلی عہدیدار بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ چیف ڈیزائن جج جناب پیٹ کلارک نے بہترین گاڑی کو مقابلہ میں شامل کرنے پر ٹیم کو سراہا۔

ان کامیابیوں کے پیچھے پاکستان کا پرچم بلند کرنے کا جذبہ رکھنے والے طالب علموں کی قابلیت اور ذہانت شامل ہے۔ 2015ء میں ٹیم کی قیادت کرنے والے افنان احمد نے کہا کہ

ہمارا سفر بہت اچھا رہا اور ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔ دیگر فارمولا اسٹوڈنٹ کے ساتھ مل کر ہم نے گاڑیوں کو ڈیزائن کرنے، لائحہ عمل تیار کرنے اور پھر حتمی شکل دینے کے علاو ہ اس شعبے کی معاشی صورتحال سے متعلق بھی بات کی۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہےاور میں اس کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ دراصل یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے آج ہماراخواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔یہ بات میرے لیے باعث مسرت ہے کہ مجھے اتنے ہونہار طالب علموں کے ساتھ بامقصد کام کرنے کا موقع ملا۔

p2

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.