آنجہانی پال والکر کی صاحبزادی نے پورشے پر مقدمہ کردیا

0 218

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار پال والکر کی صاحبزادی نے جرمن کار ساز ادارے ادارے پورشے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ پورشے کی تیار کردہ گاڑی میں مختلف نقائص ان کے والد کی ہلاکت کا باعث بنے۔ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پال والکر کی اندوہناک موت کے بعد فاسٹ اینڈ فیوریئس 7 ادھوری رہ گئی تھی۔

آنجہانی پال والکر دو سال قبل 30 نومبر 2013ء میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے کہ جب پورشے کی تیار کردہ گاڑی گاڑی ایک پول سے ٹکرا گئی جس میں وہ اپنے دوست کے ہمراہ سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حادثے کے بعد 24 گھنٹوں میں پال والکر کی 30 گاڑیاں چوری ہوگئیں

امریکی اخبار کے مطابق پال والکر کی 16 سالہ صاحبزادی میڈو والکر نے موقف اختیار کیا ہے کہ گاڑی میں حفاظتی معیارات کا خیال نہیں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے پورشے کیریرا جی ٹی   حادثے کا شکار ہوئی۔ یاد رہے کہ کیریرا جی ٹی 2 سیٹر گاڑی ہے جس میں V10 انجن لگایا گیا ہے۔ یہ گاڑی مینوئل ٹرانسمیشن کی حامل ہے اور اس کا مجموعی وزن تقریباً 1300 کلو گرام ہے۔

اداکار کی اکلوتی صاحبزاری میڈو والکر کے دائر کردہ مقدمے میں گاڑی کی بناوٹ پر بھی تنقید کی گئی۔ مقدمے کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں نصب سیٹ بیلٹ نے پال والکر اتنی سختی سے جکڑا کہ حادثے کے وقت ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی درج ہے کہ حادثے کے ایک منٹ اور 20 سیکنڈ بعد گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ فیول ٹینک کا پھٹنا تھا۔ اس دوران پال والکر نے گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

حادثے کے وقت پال والکر کے دوست راجر روڈس پورشے کیریرا جی ٹی چلا رہے تھے جبکہ معروف اداکار ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔ واقعے کے چند روز بعد ہونے والی تحقیقات کے مطابق راجر مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلا رہے تھے جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر ٹکرا گئی۔ راجر روڈس کی اہلیہ نے بھی گزشتہ سال پورشے پر مقدمہ کیا تھا جس پر جرمن کار ساز ادارے نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے حادثے کی وجہ گاڑی کی غیر معمولی رفتار کو قرار دیا تھا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.