پیٹرول کی قیمتیں 5 روپے اضافے کے ساتھ 97.83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئیں

0 152

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھ چکی ہے جس کا اطلاق یکم نومبر 2018ء سے ہوگا۔

دنیا بھر میں پیٹرولیئم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے 9.02 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، البتہ حکومت نے صرف 5 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔ اسی طرح ہائی-اسپیڈ ڈیزل کے لیے اوگرا نے 13.22 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے صرف 6.37 روپے کا اضافہ منظور کیا۔

اضافہ شدہ قیمت یکم نومبر سے 30 نومبر 2018ء تک نافذ العمل رہے گی۔

نومبر کے لیے پیٹرولیئم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا نوٹس ذیل میں موجود ہے جو وزارتِ خزانہ نے ارسال کیا:

حکومت نے قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیئم مصنوعات پر ٹیکسز کو کم کیا اور اس وقت ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس 17.5 فیصد اور پیٹرول پر 4.50 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے آتے رہیے PakWheels.com پر۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.