وزیر اعظم کی گاڑیوں کی نیلامی اسلام آباد میں مکمل

0 196

17 ستمبر 2018ء – وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی انتہائی لگژریوں گاڑیوں کی نیلامی کا اہتمام کیا۔

نیلامی کا آغاز 102 گاڑیوں کے ساتھ صبح 10 بجے وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ہوا، جس میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 28 مرسڈیز بینز، 9 ہونڈا کارز، 8 سوزوکی، 40 ٹویوٹا کاریں، 5 مٹسوبشی، 2 شیروکی، 1 نسان اور ایک ہینو بس شامل تھیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 70 گاڑیوں کا پہلا بیچ مارکیٹ قیمت سے زیادہ پر فروخت ہوا۔

نیلامی کو دو بیچز میں تقسیم کیا گیا، 70 گاڑیاں پہلے بیچ میں فروخت کی گئی تھیں۔ دوسرا بیچ انتہائی لگژری کاروں پر مشتمل تھا، جس میں مرسڈیز بینز S-300، مے بیک S-600، بی ایم ڈبلیو 7-سیریز، بی ایم ڈبلیو ایکس-سیریز وغیرہ شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ طلب کردہ قیمت کی وجہ سے 10 سے 12 گاڑیوں کی نیلامی منسوخ ہوئی اور انہیں اگلے سیشن میں نیلام کیا جائے گا، جس کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

نیلامی وزیر اعظم عمران خان کی سادگی مہم کا حصہ تھی، اور نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔

گاڑیوں کی دنیا کی تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.