ریسکیو 1122خستہ حال ایمبولینسز بیچنے کے لئے سرگرم۔

0 211
پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122)نے واضح کیا ہے کہ وہ تریاسی پرانی ایمبولینسزجن کو ناکارہ ثابت کر دےا گیا ہے کہ وہ اےمرجنسی کی صورت میں پھرتی نہیں دکھا سکتیں کی بولی لگوانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔بولی لگائی جانیوالی ایمبولینسز میں سڑسٹھ ٹویوٹا ہائی ایس اور سولہ مرسیڈیذ سپرنٹرز شامل ہیں۔یہ تمام عمل پنجاب منسٹر فار ایکسائیز ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اینڈ جرنل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شمائل احمد خواجہ کی زیرِسرپرستی میں سر انجام ہو گا۔
بولی کا یہ عمل ڈپٹی سیکرٹری آف فائینینس اور ڈپٹی سیکرٹری آف ایس اینڈ جی اے ڈی کے توسط سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے ترجمان سجاد حسین کا کہنا ہے کہ یہ ایمبولینسز پنجاب حکرمت کی جانب سے تریاسی گاڑیاں ملنے کے بعد بولی کے لئے پیش کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی پانچ سو ایمبولینسز مہیا کر چکی ہے۔اور تو اور 2018کے آخر میںتین سو نئی بسیں پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.