چور پکڑنے کی کوشش: پولیس اہلکار نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی

0 140

یہ بات درست ہے کہ ہماری پولیس ہاتھی کو چوہا کو ثابت کرنے سے لے کر ہر وہ کام کرسکتی ہے جو دنیا میں کہیں اور ممکن نہیں لیکن یہ دیکھ کر ہمیں شدید حیرت ہوئی کہ اندھا دھند گولیاں چلانے کا رواج صرف ہمارے یہاں تک ہی محدود نہیں۔ جنوبی افریقہ میں ایک پولیس اہلکار نے گاڑی چوری کرنے والے شخص کا پیچھا کرتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک چور صاحب بھیگی بلی بن کر خود گاڑی سے باہر نہ آگئے لیکن تب تک گاڑی کا ‘نقشہ’ ہی بدل چکا تھا۔

مذکورہ پولیس اہلکار کے ہیلمٹ کیمرے سے بننے والی یہ ویڈیو جنوبی افریقی انٹیلی جنس بیورو نے فیس بک صفحے پر شایع کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بی ایم ڈبلیو موٹر سائیکل پر سوار چوری ہونے والی سرخ گاڑی کا پیچھا کر رہا ہے۔ اس دوران جہاں اور جیسے موقع ملتا ہے وہ چور کو نشانہ بنانے کی کوشش میں اپنی پسٹل سے گولیاں داغ رہا ہے۔ چور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پولیس اہلکار کو چکما دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم فرض شناس اہلکار کسی طور ہار ماننے کے لیے تیار نہیں اور مسلسل پیچھا جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ

قانون نافذ کرنے والے ہمارے نوجوان کے لیے ایک اور تاریخی دن! چور کو پکڑنے کی کوشش میں اس پولیس اہلکار نے کوئی کسر نہ اٹھائے رکھی!

طویل بھاگ دوڑ کے بعد جب چور نے ہتھیار ڈال دیے تو پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ضروری قانونی کاروائیوں سے فارغ ہونے کے بعد گاڑی کا معائنہ کیا گیا جس کے باہرہ حصے میں گولیوں سے سوراخ ہوگئے اور اس کے شیشے چکنا چور ہوگئے۔ یہ ایک معجزہ ہے کہ پولیس اہلکار کی گولیوں سے کسی غیر متعلقہ شخص کو نقصان نہیں پہنچا باوجودیکہ کہ چور اور پولیس کی بھاگ دوڑ کے دوران کئی ایک راستوں پر گنجان آبادیاں بھی موجود تھیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.