ٹویوٹا ایگژیو اور ایگژیو میں نئی خصوصیات شامل

0 186

ٹویوٹا ایگژیو جاپان کی مقامی مارکیٹ کے لیے پیش کی جانی والی ایک مشہور گاڑی ہے۔ اسے دو مختلف انداز، سیڈان اور اسٹیشن ویگن میں پیش کیا جاتا ہے۔ جاپان میں ایگژیو کو “کرولا” برینڈ کے تحت ہی فروخت کیا جاتا ہے۔ اسے ٹویوٹا کی چند خاص اور اہم ترین گاڑیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ اسی لیے ٹویوٹا نے تازہ ترین تبدیلیوں کے ذریعے اس گاڑی کو نئی خصوصیات سے آراستہ کیا ہے جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر حفاظتی سہولیات ہے۔ تو آئیے، نظر ڈالتے ہیں کہ نئی ٹویوٹا ایگژیو میں کیا کچھ نیا شامل ہے۔

پاک ویلز موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ظاہری انداز

  • ٹویوٹا نے ایگژیو کے اگلے بمپر کو بالکل نیا انداز دیا ہے۔ اس کے علاوہ دھند میں نظر آنے والی تیز روشنیوں (fog lights) کو بھی تکونی شکل دی ہے جس سے گاڑی کی انفرادیت میں اضافہ ہوا ہے۔carlineup_corollafielder_exterior_top_pic_02_01_pc
  • الائے رمز کی نئی جوڑیاں پیش کی گئی ہیں جنہیں اپنی خواہش کے مطابق گہرے بھورے رنگ میں بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ رنگ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ پاکستان میں کرولا 2016 میں پیش کیا جاتا رہا۔carlineup_corollafielder_exterior_top_pic_03_01_pccarlineup_corollaaxio_exterior_top_pic_02_01_pc-1

حفاظتی سہولیات

  • ریورس لنک: گاڑی ریورس ہونے کے دوران سائیڈ مررز از خود پچھلے ٹائرز کی طرف گھوم جاتے ہیں تاکہ ڈرائیور انہیں بہتر طور پر دیکھ سکے۔
  • انٹیلیجنٹ کلیئرنس سونار: گاڑی از خود اچانک گیس پیڈل کے اثرات کو روکتی ہے جس سے آگے آنے والی شے سے تصادم کا خدشہ ہو۔
  • گاڑی کے اگلے ستونوں کو پتلا کر کے اگلے شیشے کو پینورامک طرز پر بنایا گیا ہے جس سے ڈرائیور سمیت دیگر مسافر بھی زیادہ بہتر طور پر گاڑی سے باہر دیکھ سکتے ہیں۔
  • اگلے حصے کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے ذریعے گاڑی کے ٹرننگ ریڈیئس کو بہتر کیا گیا ہے۔

carlineup_corollafielder_safety_support_pic_02

carlineup_corollafielder_safety_ics_pic_01_02

ٹویوٹا نے تازہ تبدیلیوں کو “اومنی ڈائریکشنل سیفٹی” کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ

“اب جبکہ “حفاظت” سے متعلق سوالات پوچھے جارہے ہیں، اس ضمن میں کرولا سنجیدگی سے غور کر رہا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے لیے ہم کیا کرسکتا ہے۔ “منظر کی شفافیت” اور “گاڑی چلانے میں آسانی”۔ دو حفاظتی ڈیزائنز کی بنیاد پر ہم ہر ممکن اور جدید حفاظتی خصوصیات کو اپنانا چاہتے ہیں۔

مسافروں کے لیے وسیع منظر کو یقینی بنانے کے لیے اگلے ستون کو پتلا مگر مضبوط رکھا گیا ہے۔ گاڑی کے مجموعی انداز کو بہتر بناتے ہوئے موڑ کاٹنے کی طرز کو ایک چھوٹی گاڑی سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور نئے تیار شدہ ہنگامی صورتحال میں غلطی ہوجانے پر معاون بریکس بھی شامل ہیں جنہیں اس دنیا کو اشد ضرورت ہے۔ کرولا ایک ایسی گاڑی ہے جس میں حفاظتی خصوصیات پر بہت توجہ دی گئی ہے چاہے آپ اسے کسی بھی زاویے سے دیکھیں۔”

پاکستان میں کرولا ایگژیو خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.