نئی 2017 ٹویوٹا پرایوس پرائم کی 5 منفرد خصوصیات

1 163

نئی 2017 ٹویوٹا پرایوس پرائم دراصل پرایوس پلگ-ان ہائبرڈ کی دوسری جنریشن ہے۔ اسے نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو 2016 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ توقع ہے کہ اسے رواں سال کے آخر تک امریکا میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ نئی پرایوس پرائم کے ظاہری اور اندرونی حصے کو پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں بالکل مختلف بنایا گیا ہے۔ گاڑی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ٹویوٹا نے اس میں 4 نشستوں پر مشتمل رکھا ہے۔ یہ مضمون ٹویوٹا پرایوس پرائم 2017 ہی کی چند خاص اور منفرد باتوں پر مشتمل ہے جسے ہمارے قارئین ضرور پسند فرمائیں گے۔

خوبصورت انداز
نئی ٹویوٹا پریوس پرائم کا ظاہری انداز ٹویوٹا میرائی سے کافی ملتا ہے۔ خاص طور پر اس کی اگلی ہیڈلائٹس میرائی سے اس کے تعلق کو ظاہر کرتی ہیں۔ نئی پرایوس پرائم کی اگلی اور پچھلی لائٹس چوتھی جنریشن سے کافی مختلف ہیں۔ پچھلے دروازوں پر دو گہری سطور بھی پچھلی لائٹس سے جاکر ملتی ہیں۔ مجموعی طور پر نئے انداز کی وجہ سے پرایوس پہلے سے زیادہ جذباتی ہوگیا ہے۔ البتہ لائٹس کے نئے انداز سے دائیں و بائیں جانب مڑنے کے اشارے (انڈیکیٹرز) کافی چھوٹے اور نیچے ہوگئے ہیں۔

استعمال شدہ ٹویوٹا پرایوس خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں

Toyota Prius Prime Front

چار افراد کی گنجائش
شیورلیٹ والٹ (Chevrolet Volt) کی طرح نئی پرایوس پرائم میں بھی چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ گو کہ والٹ میں پچھلی نشستوں پر ایک اضافی سیٹ بیکٹ اور کشن دیا گیا ہے تاہم درمیان میں لیگ روم نہ ہونے کی وجہ سے بیٹھنا قدرے مشکل ہے۔ اسی طرح پرایوس پرائم میں بھی لیگ روم کچھ خاص نہیں ہے۔

2017-Toyota-Prius-Prime-Advanced-rear-seat

بہترین LCD اسکرین
نئی ٹویوٹا پرایوس پرائم کے کُل تین ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں سے دو میں 11.6 انچ کی اسکرین لگائی گئی ہے۔ یہ LCD اسکرین ڈیش بورڈ کے بالکل درمیان میں عمودی (vertical) انداز میں موجود ہے۔ پرایوس پرائم کا سادہ ماڈل آڈیو سسٹم کی آواز ہلکی اور تیز کرنے والے بٹنز کے علاوہ 7 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ البتہ ان LCDs کے ساتھ ایپل کار پلے یا اینڈرائیڈ آٹو استعمال کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

Toyota Prius Prime interior

بنیادی خصوصیات
نئی پرایوس پرائم کے تمام ہی ماڈلز میں نیوی گیشن، اگلی اور پچھلی جانب LED لائٹس، پاور ونڈوز، کروز کنٹرول،حفاظتی سہولیات، لین پرچلنے میں مددگار نظام اور خود کار بریکنگ سسٹم جیسی بے شمار خصوصیات موجود ہیں۔

مسافت اور قیمت
پچھلی جنریشن کی گاڑیوں کے برعکس نئی پرایوس کی مسافت (مائلیج) بہت متاثر کن ہے۔ ٹویوٹا کے مطابق پرایوس پرائم EV (الیکٹرک وہیکل) موڈ میں 40 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے جس کے بعد روایتی ہائبرڈ سسٹم کام کرنا شروع کردیتا ہے۔ یاد رہے کہ شیورلیٹ والٹ EV موڈ میں تقریباً 85 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔

نئی پرایوس پرائم کی قیمت 30 ہزار ڈالر (32 لاکھ روپے) سے شروع ہوتی ہے جو 2017 شیورلیٹ والٹ کے مقابلے سے بہت کم ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.