لاہور کے بعد کراچی میں بھی ‘کریم’ کی مانگ میں زبردست اضافہ

0 196

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ادارے کریم (Careem) کو ابتدا ہی سے پاکستان میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کریم گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گو کہ ان شہروں میں کریم کی حریف ٹیکسی سروس اوبر (Uber) بھی موجود ہے تاہم شہر قائد میں کریم کی جانب سے کرایوں میں جزوقتی اضافے کی حکمت عملی اپنانے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے اپنی استعداد سے زیادہ آرڈرز موصول ہورہے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے وہ مزید گاڑیوں چلانے والوں کو اپنی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں۔

کریم کی جانب سے کچھ روز پہلے کرایوں میں جزوقتی اضافے کے فیصلے سے صارفین کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس کا تمام تر فائدہ کریم کے تحت گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور صاحبان کو ہوگا۔ کریم کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق مخصوص اوقات میں لیا جانے والا اضافی کرایہ براہ راست گاڑی چلانے والوں کو دیا جائے گا۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ڈرائیور صاحبان کو اضافی مانگ کے اوقات میں گاڑی چلانے کی ترغیب دینا ہے جس سے کریم کے صارفین اور ڈرائیور دونوں ہی کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کریم یا اوبر کے ساتھ کام کرنا مفید ہے؟

گاڑیوں کے کرایوں میں جزوقتی اضافے کا اطلاق کچھ عرصے کے لیے کیا گیا ہے اور امید ہے کہ طلب و رسد میں فرق دور ہوتے ہی یہ پالیسی ختم کردی جائے گی۔ اس حوالے سے کریم کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے کرایوں میں جزوقتی اضافے کی حکمت عملی مختلف اوقات میں گاڑیوں کی اضافی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنائی گئی ہے اور اس کا مقصد صارفین کو گاڑیوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.