[ویڈیو] دنیا کا پہلا 4-روٹر انجن

0 161

یوٹیوب پر گاڑیوں سے متعلق ویڈیوز بنانے مشہور یوٹیوبر راب داہم دنیا کا پہلا 4-روٹر وینکل انجن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر راب داہم اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوگئے تو یہ دنیا کا پہلا 4-روٹر انجن ہوگا۔ وینکل انجن استعمال کرنے والی معروف گاڑیوں جیسے مزدا Rx8 میں استعمال ہونے والا انجن بھی 2-روٹر ہے۔

راب داہم اس انجن کو 10 ہزار آر پی ایم کے قابل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے انہیں بہت توجہ اور انہماک سے کام کرنا ہوگا کیوں کہ سو فیصد درستگی کے ساتھ ہی یہ کام انجام دیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے یوٹیوب کے مشہور چینل انجینئرنگ ایکسپلینڈ نے ایک ویڈیو کے ذریعے اس منفرد انجن کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ قارئین اس ویڈیو کو ذیل میں ملاحظہ کرسکتے ہیں:

یہ بھی پڑھیں: مزدا Rx8 کے روٹری انجن کی دیکھ بھال سے متعلق تجاویز

اگر آپ روٹری انجن کی اصطلاح سے مانوس نہیں تو ذیل میں موجود ویڈیو آپ کی معلومات میں بے پناہ اضافے کا باعث بنے گی۔ ملاحظہ فرمائیے:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.