کیا ٹویوٹا 27 مارچ کو یارِس لانچ کرے گا؟ (اپڈیٹ)

0 16,552

اپڈیٹ

کروناوائرس کی وجہ سے کمپنی نے 24 مارچ 2020ء کو کار کی سافٹ لانچنگ کا فیصلہ کیا ہے، اور اسی تاریخ کو یہ گاڑیاں ملک بھر میں نمائش کے لیے موجود ہوں گی۔

قبل ازیں: 

COVID-19 (نوویل کروناوائرس) کی عالمگیر وباء کی وجہ سے حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے۔ 

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ہمیں ملنے والی معلومات کے مطابق نئی ٹویوٹا یارس کی افتتاحی تقریب ممکنہ طور پر اپنی طے شدہ تاریخ 27 مارچ 2020ء پر منعقد نہیں ہوگی۔ افتتاحی تقریب یا تو مؤخر ہو سکتی ہے یا ٹویوٹا پاکستان اسے مکمل طور پر منسوخ بھی کر سکتا ہے۔ البتہ اس کا واضح امکان ہے کہ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی سافٹ لانچ کی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے امکانات کافی ہیں کہ ٹویوٹا کی نئی سیڈان 27 مارچ کو لانچ ہوگی اور ملک بھر کے شورومز پر دستیاب ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا؛ ہم اس حوالے سے کمپنی کے کسی بھی اعلان پر اپنا بلاگ اپڈیٹ کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق یارِس شورومز پر ڈسپلے کے لیے پیش کی جائے گی اور ممکنہ خریداروں کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں یارِس کی لانچ کے لیے ٹویوٹا کی زیادہ توجہ سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ اب بہت سے لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے ٹویوٹا کو اشتہارات پر آنے والی لاگت کو گھٹانے میں بھی مدد ملے گی اور یہ عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے زیادہ مؤثر طریقہ بھی ہے۔ عوام کو شورومز پر نئی یارِس کو ٹیسٹ ڈرائیو کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ 

ٹویوٹا یارِس کرولا Xli اور GLi 1.3L ویرینٹس کی جگہ لینے جا رہی ہے۔ یارِس چھ ویرینٹس میں دستیاب ہوگی، یعنی آپ کو انتخاب کے لیے کئی مواقع ملیں گے۔ آپ یارِس 1300cc یا 1500cc انجن کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ ذیل میں ان چھ ویرینٹس کی متوقع قیمتیں درج ہیں: 

  • GLI MT 1.3 ویرینٹ 23.99 سے 24.49لاکھ روپے 
  • GLI CVT 1.3 ویرینٹ 25.48 سے 25.99 لاکھ روپے
  • ATIV MT 1.3 ویرینٹ 24.99 سے 25.49 لاکھ روپے
  • ATIV CVT 1.3 ویرینٹ 26.49 سے 26.99 لاکھ روپے
  • ATIV X MT 1.5 ویرینٹ 26.99 سے 27.49 لاکھ روپے
  • ATIV X CVT 1.5 ویرینٹ 28.59 سے 29.09 لاکھ روپے

ہم نے نئی ٹویوٹا یارِس کی ممکنہ خصوصیات و تفصیلات کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے: 

  • مینوئل اور آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول آپ کے خریدے گئے ویرینٹ پر منحصر
  • 15-انچ الائے ویلز یا 14 انچ اسٹیل ویلز
  • پیچھے ڈرم بریکس اور آگے ڈسک بریکس
  • اگلے حصے میں میک فرسن اسٹرٹ سسپنشن اور پیچھے ٹورشن بیم 
  • فرنٹ SRS (Supplementary Restraint System) ایئر بیگز 
  • ہائی-اینڈ ماڈل میں وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC) ہو سکتی ہے 
  • ATIV ماڈلز میں آڈیو وغیرہ کے لیے اسٹیئرنگ ویل کنٹرول متوقع ہیں
  • ATIV ماڈل میں پُش اسٹارٹ بٹن اور کروز کنٹرول ہو سکتا ہے 
  • دو اقسام کے انفوٹینمنٹ سسٹمز: ایک چھوٹا بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی کے ساتھ اور ایک بڑا ATIV ماڈلز میں
  • تمام یارِس ماڈلز میں ہیلوجن ہیڈ لیمپس ہوں گے 
  • پروجیکٹر ہیڈ لیمپس کا بہت کم امکان ہے حتیٰ کہ ATIV ماڈلز میں بھی

2020ء ٹویوٹا یارِس کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.