ڈی ایف ایس کے گلوری 580 پرو- ایک ریویو پہلی نظر میں

1 7,171

آج ہم آپ کے لیے DFSK گلوری 580-پرو کا پہلی نظر میں ریویو لا رہے ہیں۔ یہ چند اپگریڈز رکھنے والا اِس SUV کا ٹاپ ویرینٹ ہے۔  اس ریویو میں ہماری بنیادی توجہ انہی اپگریڈز پر ہوگی۔

DFSK گلوری 580-پرو کا ایکسٹیریئر:

یہ کار پروجیکٹر ہیڈلیمپس کے ساتھ ذرا گول DRLs رکھتی ہے۔ LED پارکنگ لائٹس اس کار میں ایک اضافہ ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں نئے انسٹال کیے گئے پارکنگ سینسرز اور فوگ لیمپس بھی ہیں۔ یہ کار کروم گرِلز رکھتی ہے اور ساتھ ہی پارکنگ کیمرا بھی جو پارکنگ میں بہت مددگار ہوگا۔

اگر آپ سائیڈ سے دیکھیں تو یہ آپ کو بڑی کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹکسن لگے گی کیونکہ یہ سات سیٹوں والی گاڑی ہے۔ کمپنی نے الائے ویلز کے ڈیزائن اور سائز میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اس سے پہلے یہ 17-انچ میں دستیاب تھے اور اب 18-انچ سائز میں آتے ہیں۔ اس کے سائیڈ ویو مررز انڈی کیٹرز اور ایک کیمرے کے ساتھ آتے ہیں۔

یہ کار اپنے ‘کی ریموٹ’ میں ایک اضافی فیچرز رکھتی ہے۔ زیادہ دیر تک بٹن دبانے سے آپ سائیڈ مررز کو آٹومیٹک فولڈ اور کھڑکیوں کو بند کر سکتے ہیں۔

پچھلے حصے میں کمپنی نے LED ریئر لائٹس اور انڈی کیٹرز دیے ہیں۔ کمپنی نے صرف ایک گول کے بجائے دو چوکور شکل کے ایگزاسٹ  لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ریئر پارکنگ سینسرز، ہائی ماؤنٹ بریک لیمپ اور شارک فِن انٹینا ہے۔

DFSK گلوری 580-پرو کی ڈِگی اور اس کی گنجائش:

کار میں کیمرا اور پاور ٹیل گیٹ ہے، لیکن آپ ریموٹ سے گاڑی کے اندر سے ہی ڈِگی کھول سکتے ہیں۔ ڈِگی کی گنجائش مناسب ہے، بلکہ آپ آخری دو سیٹیں فولڈ کرکے اسے بڑھا بھی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں بُوٹ separator اور ٹُول کٹ ہے جبکہ گاڑی کے نیچے اسپیئر ٹائر بھی ہے۔

DFSK گلوری 580-پروکا انٹریئر:

DFSK گلوری 580-پرو ایک اسمارٹ انٹری سسٹم رکھتی ہے، اور اگر آپ کی جیب میں چابی ہو تو آپ گاڑی کو کھول سکتے ہیں۔ پہلا قابلِ ذکر فیچر اس کی پاور سیٹس ہیں۔ دائیں جانب یعنی ڈرائیونگ والے دروازے پر آپ کے پاس ونڈوز کنٹرول، ڈور لاک اور ونڈوز لاک جیسے بٹن ہیں۔ اسٹیئرنگ کے نیچے ایک ہیڈلائٹس ہائٹ کنٹرولر اور ٹیل گیٹ  کنٹرول بٹن ہے۔

دروازوں میں کافی جگہ بھی موجود ہے  جہاں آپ چھوٹی پانی کی بوتل اور چھوٹی موٹی چیزیں رکھ سکتے ہیں۔ گاڑی کے بائیں جانب ایک پُش/اسٹارٹ بٹن ہے۔

اسٹیئرنگ کنٹرولز اور میٹر:

اسٹیئرنگ پر کروز کنٹرول، فون کال، کار مینیو، انفوٹینمنٹ کنٹرولز اور والیم کنٹرول بٹنز ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اسٹیئرنگ کے پیچھے ڈجیٹل اور اینالوگ اسپیڈومیٹر  دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں اسکرین پر ایک RPM میٹر، باہر کے درجہ حرارت، فیول ایوریج اور رینج انفارمیشن موجود ہے۔ یہ گاڑی ہاٹ اینڈ کولڈ فیچر کے ساتھ بھی آتی ہے، جو کئی جدید گاڑیوں میں نہیں ہے۔

اسکرین ٹائر پریشر مانیٹرنگ، میٹرکی brightness اور ڈرائیونگ مائلیج بھی ظاہر کرتی ہے۔

انفوٹینمنٹ سسٹم اور AC:

کمپنی نے DFSK گلوری 580-پرو میں فلوٹنگ انفوٹینمنٹ سسٹم کو اپڈیٹ کیا ہے۔ گاڑی کے بارے میں تمام معلومات اس فلوٹنگ اسکرین میں دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ گاڑی اب ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول سسٹم رکھتی ہے، جو پہلے موجود نہیں تھا۔

انفوٹینمنٹ اسکرین کے نیچے ایک AC سسٹم اور اس کے کنٹرول بٹنز ہیں۔ آپ کونسول سے 360 کیمروں تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے کار کی اسکرین میں ایک DVR کیمرا لگایا ہے اور آپ میموری کارڈ انسٹال کرکے اسے کام میں لا سکتے ہیں۔

کونسول میں ٹریکنگ، نیوی گیشن اور پارکنگ سینسرز بٹن ہیں۔ کونسول کے نیچے 12V چارجنگ سلاٹ کے ساتھ اسٹوریج گنجائش، سگریٹ لائٹر اور ایش ٹرے موجود ہیں۔

لگژری کاروں جیسے کنٹرولز کے ساتھ آپ کو سینٹرل کونسول میں اس کی CVT ٹپ ٹرونک ٹرانسمیشن  بھی ملے گی۔ اس کے علاوہ USB اور 12V چارجنگ سلاٹ کے ساتھ ایک آرم ریسٹ بھی ہے۔

DFSK گلوری 580-پرو میں سیفٹی:

DFSK گلوری 580-پرو میں چار ایئر بیگز ہیں، ایک ڈرائیور کی سائیڈ پر اور دوسرا مسافر کی سائیڈ پر جبکہ دو پچھلی سیٹوں پر ہیں۔

DFSK گلوری 580-پرو کا لگژری فیچرز:

لگژری فیچر بلاشبہ اس کی پینورامک سن رُوف ہے ۔ آپ گاڑی کے چھت پر موجود ایک بٹن کے ذریعے اسے کھول اور بند کر سکتے ہیں۔

لیگ اسپیس:

کار میں اگلی اور پچھلی دونوں سیٹوں پر اچھے ہیڈروم کے ساتھ کافی لیگ روم بھی موجود ہے۔ البتہ پچھلی دو سیٹوں پر صرف بچے ہی بیٹھ سکتے ہیں۔

DFSK گلوری 580-پرو کا انجن:

اس گاڑی کے بونٹ کو کھولنے کے لیے ہائیڈرولک شاکس رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک 1.5L ٹربو انجن رکھتی ہے جو 147hp پیدا کرتا ہے۔

قیمت:

یہ گاڑی44 لاکھ روپے کی قیمت رکھتی ہے اور آپ 15 لاکھ روپے ایڈوانس دے کر اس کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.