ڈالر نیچے آ گیا لیکن سوزوکی نے پھر بھی قیمتیں بڑھا دیں!

0 10,041

پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 42,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے آلٹو ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمتوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لوکل مینوفیکچرر نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قیمت قرار دی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو VXR اور آلٹو AGS کی نئی قیمت میں 35,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ بالترتیب 14,33,000 اور 16,33,000 ہوگی۔ اس کے علاوہ ویگن آر VXR کی نئی قیمت پرانی قیمت 15,98,000 روپے پر 42,000 روپے کے اضافے کے بعد 16,40,000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ویگن آر VXL اب 16,95,000 روپے کے بجائے 17,30,000 روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ سوئفٹ MT کی قیمت میں 35,000روپے کا اضافہ ہوا ہے اب یہ 20,30,000 روپے کی ہے، جبکہ سوئفٹ AT کی نئی قیمت 35,000 روپے کے اضافے کے بعد 21,40,000 روپے ہے۔

Suzuki Rate increase

سوزوکی آلٹو کی قیمت میں پچھلا اضافہ:

جولائی 2020ء میں پاک سوزوکی موٹرز نے آلٹو VX کے بَیس ماڈل کی قیمت میں 63,000 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی نے 660cc گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ملک بھر میں موجود اپنے ڈیلرز کو ایک نوٹیفکیشن میں کیا تھا۔

کمپنی نے نئی قیمتیں 7 جولائی 2020ء سے لاگو کیں۔ اس نمایاں اضافے کے ساتھ ہی آلٹو VX کی اصل قیمت 11,35,000 روپے سے بڑھ کر 11,98,000 روپے ہوگئی۔

سوزوکی نوٹیفکیشن:

اس سے پہلے ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا تھا کہ جو کسٹمرز پہلے ہی فل پیمنٹ کے ساتھ یہ گاڑی بک کروا چکے ہیں ان سے اضافی قیمت نہیں لی جائے گی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹیل قیمتوں میں یہ شامل ہیں:

  • ایکس-فیکٹری قیمت
  • آپ کی ڈیلرشپ تک گاڑی پہنچانے کے فریٹ چارجز

کمپنی نے قیمت میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ آلٹو کے دوسرے ماڈلز کی قیمتیں فی الحال وہی رہیں گی۔

قیمت میں اس اضافے کے بارے میں آپ کا خیال کیا ہے، ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.