کیا چیری کیو کیو پاکستان میں واپس آ رہی ہے؟

0 11,300

پاکستان اگلے کچھ سالوں کے دوران کئی نئی گاڑیوں کا خیر مقدم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور ہمارے ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ لوکل مارکیٹ میں چیری QQ بھی واپس آ رہی ہے۔ 800cc انجن رکھنے والی یہ گاڑی 2000 کی دہائی کے آخر میں اور 2010 کی دہائی کے آغاز پر پاکستان میں کافی مقبول تھی۔ لیکن پھر اچانک لوکل مارکیٹ سے غائب ہو گئی۔

ہمارے ذرائع کے مطابق اس گاڑی کو یونائیٹڈ موٹرز پاکستان واپس لائے گا۔ اگر یہ سچ ہے تو چیری یونائیٹڈ براوو اور پرنس پرل کے بعد چھوٹی گاڑیوں کے سیکشن میں تیسری گاڑی ہوگی۔ لیکن یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ چیری کی موجودہ جنریشن کے تین ویرینٹس ہیں، 800cc، 1000cc اور 1100cc۔ تو ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ پاکستان کو کون سا ماڈل ملے گا، لیکن پھر بھی یہ لوکل مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگا۔

چیری QQ کی تاریخ:

یہ ہیچ بیک پاکستان چیری آٹوموبائل (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے لانچ کی تھی، جسے بعد میں قراقرم موٹرز کا نام دیا گیا۔ یہ کمپنی پاکستان میں اس چھوٹی کار کی واحد ڈسٹری بیوٹر تھی اور اسے چین کی چیری آٹوموبائلز کمپنی نے بنایا تھا۔ چیری آٹوموبائلز چین کی سرکاری کمپنی تھی اور کبھی ملک میں سب سے بڑی مینوفیکچرر تھی۔ کمپنی نے اپنی گاڑیاں دنیا بھر میں فروخت کیں کہ جن میں ملائیشیا، برازیل، سنگاپور اور جنوبی افریقہ شامل تھے۔

چیری QQ کے فیچرز اور تفصیلات:

چینی کمپنی نے 2003 میں چیری کا پہلا ماڈل لانچ کیا۔ پاکستان میں اس کا مقابلہ سوزوکی مہران سے کیا جاتا تھا۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ یہ 800cc کار تھی، جو 51hp پیدا کرتی تھی اور 4-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی تھی۔ ہیچ بیک 13 انچ کے پہیوں کے ساتھ آئی۔

یہ پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ اور پاور لاکس کے ساتھ ایئر کنڈیشننگ بھی رکھتی تھی۔ چیری QQ میں فوگ لیمپس اور گاڑی کے رنگ کے ہی سائیڈ مررز بھی تھے۔

سیفٹی کے لحاظ سے گاڑی میں تمام مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹس تھیں، چیری QQ میں ایئربیگز بھی تھے۔ QQ میں سیفٹی پر کوئی سودا نہیں کیا گیا تھا اور اس کا ثبوت ABS فیچر کے ساتھ ملتا ہے۔

یہ سوزوکی مہران سے کہیں بہتر گاڑی تھی۔

ناکامی کی وجہ:

چند تجزیہ کاروں کے مطابق لوکل انڈسٹری میں بِگ 3 کی اجارہ داری اور چیری QQ کے خلاف پروپیگنڈا اس کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں سے ایک تھا۔ جبکہ چند لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپیئر پارٹس کی عدم دستیابی اور کم ری سَیل ویلیو اس کی ناکامی کی وجوہات تھیں۔

چیری QQ کی موجودہ جنریشن:

اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں چیری QQ کی دوسری جنریشن چل رہی ہے جو 2015 میں لانچ کی گئی تھی۔ کمپنی نے ایکسٹیریئر میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انٹریئر کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ موجودہ جنریشن 800cc، 1000cc اور 1100cc میں آتی ہے۔ البتہ 1100cc مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ٹرانسمیشنز میں آتی ہے۔ باقی ماڈلز میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہے۔

خبروں کے مطابق یہ گاڑی 14-انچ کے ویلز رکھتی ہے۔

سیفٹی کے لیے کمپنی نے اس میں ڈوئل ایئربیگز، ABS، سائیڈ کولیژن پروٹیکشن اور کرمپل اسٹیئرنگ کالم لگا رکھے ہیں۔ انٹیریئر میں آئیں تو گاڑی سیٹوں پر کافی گنجائش رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ گلف ٹائپ رومانٹک ڈیش بورڈ ڈیزائن ایک ہموار اور اسٹائلش احساس دیتا ہے۔ QQ3 کے مالکان ڈیش بورڈ کو اپنے مزاج اور رنگوں کے مطابق تبدیل بھی کروا سکتے ہیں۔

نتیجہ:

چیری QQ پرل اور براوو کے بعد لوکل مارکیٹ میں واقعی ایک دلچسپ اضافہ ہوگی۔ اگر کمپنی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز، فیچرز اور سہولیات فراہم کرتی ہے تو یہ واقعی بہت کامیاب ہوگی۔ البتہ قیمت، پارٹس کی دستیابی اور ان پارٹس کی قیمت بھی گاڑی کی پاکستان میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس لیے اس نئی گاڑی کی آمد کے لیے انتظار شدید ہو گیا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.