ایک نیا دن اور ایم جی کی ایک اور ایس یو وی – آخر چل کیا رہا ہے؟ 🧐

0 17,376

MG پاکستان کی جانب سے ممکنہ طور پر لانچ کی جانے والی MG گلوسٹر کو حال ہی میں اسلام آباد میں دیکھا گیا ہے۔ گو کہ گاڑی کے بیجز ٹیپ سے ڈھکے ہوئے تھے لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق یہ وہی گاڑی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یکم جنوری 2021ء کو اسلام آباد میں 100 لین ڈالرز کے MG مینوفیکچرنگ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈسپلے پر موجود تھی۔

اس وڈیو میں آپ اس کالے رنگ کی SUV کا انٹیریئر اور ایکسٹیریئر دیکھ سکتے ہیں۔ ایک نظر میں یہ گاڑی آپ کو ایگزیکٹو احساس اور صورت دیتی ہے، اندر اور باہر دونوں طرف سے۔

اس سے پہلے MG کے لوکل پارٹنر جاوید آفریدی اسی گاڑی کی تصویریں شیئر کر چکے ہیں۔ SUV کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے آفریدی نے صرف اس گاڑی کا نام “MG گلوسٹر” ہی لکھا تھا۔ البتہ کمپنی نے اس کی لانچ یا متوقع قیمت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ تو ہمیں دیکھنا ہوگا اور انتظار کرنا ہوگا۔

گلوسٹر لوکل مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگا، جو پہلے ہی کئی کومپیکٹ کراس اوور SUVs کی لانچ کی وجہ سے خوب پھل پھول رہی ہے۔ MG کے علاوہ DFSK اور پروٹون جیسے ادارے بھی اپنی SUVs لانچ کر رہے ہیں۔ جبکہ کِیا لکی موٹرز پہلے ہی اس سیگمنٹ میں سب سے آگے ہے، جس کے بعد ہیونڈائی نشاط کا نام ہے۔

‏MG ZS لانچ:

اس مہینے کے آغاز میں MG پاکستان نے ایک اور کراس اوور ایس یو وی MG ZS لانچ کی۔ 1500cc کی یہ گاڑی ایک لحاظ سے MG ZS کا بَیس ویرینٹ ہے، کیونکہ یہ پینورامک سن رُوف یا ٹربوچارجڈ انجن کے بغیر آتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے 40,99,000 روپے کی قیمت کے ساتھ ZS کی بکنگ شروع کر دی ہے، جو اسے پاکستان میں سب سے سستی SUV بناتی ہے۔

‏MG پاکستان کی سیلز:

کمپنی ملک میں غیر معمولی سیلز کا دعویٰ کر رہی ہے۔ 25 جنوری کو کمپنی نے کہا کہ اس نے اسلام آباد میں 1,000 گاڑیاں فروخت کر دی ہیں۔

اس سے پہلے جاوید آفریدی نے ہمیں اس خبر کے ساتھ حیران کر دیا تھا کہ MG فیصل آباد میں MG HS کے 1,000 یونٹس فروخت کر چکا ہے۔ آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک تقریب کی تصویریں بھی شیئر کی تھیں اور اس سنگِ میل کو حاصل کرنے پر MG لائل پور کو مبارک باد پیش کی۔ اس مرتبہ ان کی #1kMGcars پوسٹ میں “MG کیپٹل” کو مبارک باد دی گئی۔

‏MG پاکستان ملک میں برانڈ کی لانچ سے لے کر اب تک خوب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ کمپنی نے پہلے دعویٰ کیا کہ اس کو پاکستان میں اپنی پہلی گاڑی، MG HS، کی 10,000 بکنگز ملی ہیں۔ البتہ یہ خبریں درست نہیں تھیں۔ بعد میں فیصل آباد میں اسی گاڑی کے 1,000 یونٹس فروخت ہونے کی خبر آئی۔ اور اب کمپنی اسلام آباد میں MG HS کے 1,000 یونٹس کی فروخت کا جشن منا رہی ہے۔

یہی نہیں۔ MG موٹرز آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی (‏2016-2021ء) کے تحت گرین فیلڈ اسٹیٹس بھی حال ہی میں حاصل کیا گیا ہے۔ پھر کمپنی نے آگے بڑھتے ہوئے لوکل آٹو مارکیٹ میں اپنی دوسری گاڑی لانچ کی۔ کوئی باضابطہ لانچ ایونٹ یا کچھ اور نہیں ہوا، لیکن پاکستان کی سب سے مناسب قیمت کی SUV میدان میں آ گئی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.