چنگان کی قیمتیں- کبھی زیادہ، کبھی کم

0 512

آپ نے چنگان کی قیمتوں میں اضافے کے بارے سنا ہی ہوگا۔ کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جن میں چنگان ایلسون، چنگان کارواں اور چنگان M9 شامل ہیں۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کوئی اچھی بات نہیں ہے لیکن یہ ایک بڑی خبر ہے جس پیچھے بھی ایک کہانی چھپی ہوئی ہے۔

کبھی خوشی- جولائی میں چنگان کی قیمتوں میں کمی

ہم سب جانتے ہیں کہ کیسے حکومت نے نئی آٹو پالیس کے تحت مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر عائد ٹیکسز میں چھوٹ دی تھی۔ چنگان نے دیگر آٹو کمپنیوں کی طرح ٹیکس میں چھوٹ کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

اس وقت چنگان پاکستان نے چنگان ایلسوین اور چنگان کارواں کی قیمتوں میں کمی کی۔ ایلسوین کمفرٹ کےویرینٹس کی قیمتوں میں 50000 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ ٹاپ آف دی لائن Alsvin Lumiere ورینٹ میں کی قیمت میں 61000 روپے کی کمی کی گئی۔

دوسری طرف چنگان کارواں کے بیس ویریںٹ کی قیمت میں 91000 روپے جبکہ اَپر ویرینٹ کی قیمت میں 101000 روپے کم کیے گئے۔

جس کے بعد چنگان کی گاڑیوں کی قیمتیں یہ ہوئیں:

Changan Car Prices

کبھی غم۔ چنگان کی قیمتوں میں کمی

اب جبکہ چنگان کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو کہانی کا سب سے اہم اور دلچسپ نقطہ یہ ہے کہ نئی قیمتیں کم کیے جانے سے پہلے موجود قیمتوں سے بھی زیادہ ہیں۔

بنیادی طور پر چنگان نے جولائی میں کم کی گئی قیمتوں کو واپس نہیں کیا بلکہ کمپنی نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں 120000 روپے کا اضافہ کر دیا یعنی ایلسوین کے تین، کارواں کے دو اور M9 کے ایک ویرینٹ کی قیمتوں میں 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک بار پھر- خوشی!

اہم بات یہ ہے کہ کبھی خوشی، کبھی غم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ ایک تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ حکومت نے ماسٹر چنگن موٹرز سے کہا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی نے اپنی تما گاڑیوں کی قیمتوں میں 120000 روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ صارفین کے لیے بڑی مشکل پیدا کر سکتا تھا۔

نئے نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا ہے کہ ہم اگلی اطلاع تک تمام چنگن ماڈلز کی قیمت کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔ دریں اثنا کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے سے بک شدہ گاڑیاں کسٹمرز تک پہنچائی جائیں۔

چنگان کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

Changan Car Prices

شو کا آغاز ہو چکا ہے!

چنگن قیمتوں میں اضافہ صرف آنے کہانی کا صرف ٹریلر ہے جبکہ ایک مکمل سیریز بننے والی ہے۔ دیگر تمام کمپنیز بھی اسی ٹریںڈ کو فالو کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کریں گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سیریز کی اگلی قسط بھی جلد آئے گی۔ اب دیکھنا ہے کہ کونسی کمپنی اس سیریز میں پہلا قدم رکھتی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.